نئی دہلی: ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چمپئی سورین جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ کہاجاتا ہے کہ وہ ای ڈی کی کسٹڈی میں ہیں -اس دوران نئے وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آیا ہے۔ چمپئی سورین ہیمنت سورین کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور کانگریس کے اراکین اسمبلی راج بھون پہنچ گئے ہیں۔ دیر شام، حکمراں اتحاد کے تمام ایم ایل اے رانچی کے راج بھون پہنچے۔
ئی سورین اس وقت جھارکھنڈچمپئسورین حکومت کے ٹرانسپورٹ، درج فہرست ذات، قبائل اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے وزیر ہیں۔ وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے نائب صدر بھی ہیں۔ ای ڈی نے آج سی ایم سورین سے مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد ہیمنت سورین وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے راج بھون پہنچے۔ اس دوران حکمراں پارٹی کے ایم ایل اے بھی رانچی میں راج بھون پہنچ گئے۔ کہا جاتا ہے کہ چمپائی سورین گورنر سے ملاقات کریں گے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ چمپائی سورین کو 41 سے زیادہ ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔ 80 رکنی اسمبلی میں اکثریتی تعداد 41
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گورنر نے جے ایم ایم کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا ہے جس سے سیاسی تناؤ بڑھ سکتا ہے کیونکہ جے ایم ایم چاہتا ہے کہ حلف برداری آج ہی ہو -کسی بھی وقت ہی منت سورین کو گرفتار کرنے کی خبر آسکتے لئے







