دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے VC نے جمعرات کو دھرنے کے مظاہرے سے متعلق متنازع ضوابط کو واپس لے لیا۔28 فروری کو جے این یو انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کیمپس کے اندر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سخت قوانین نافذ کرنے کا نوٹس جاری کیا۔
اس سے قبل نئے ضابطے میں پھوک ہرتال پر 20 ہزار روپے اور قابل اعتراض رویے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔کیمپس میں نظم و ضبط کے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے یونیورسٹی نے پانچ ہزار سے پچاس ہزار روپے تک کے بھاری جرمانے کا انتظام کیا تھا۔
ان قوانین کی ایگزیکٹو کونسل نے بھی منظوری دی تھی۔ طلباء اور اساتذہ کی جانب سے نئے قوانین پر شدید تنقید کی گئی۔اب یہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا








