رنئی دہلی؛ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف کمپنیوں نے ملازمت کے لیے یونیورسٹی کے 120 سے زائد طلبا کا انتخاب کیا ہے۔ ملک اور دنیا کی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنے والے ان طلبا کے علاوہ جامعہ کے 500 ے زیادہ دیگر طلبا آئندہ دور کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس بار جامعہ میں تقریباً 60 مشہور کمپنیاں طلبا کو ملازمت پیش کرنے کے لیے پہنچیں۔ ان کمپنیوں میں ٹیک مہندرا، جے ٹی ای کے ٹی، ایکسیوم کنسلٹنگ، وسرو، مینٹیک، دی اکونومک ٹائمز، آئی بی گلوبل وغیرہ اہم ہیں۔ آف لائن انٹرویو کا انعقاد انجینئرنگ فیکلٹی کے آڈیٹوریم اور یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کے دفتر میں کیا
اس ’جاب فیئر‘ کو لے کر طلبا کے زبردست جوش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ الگ الگ کورسز کے 2000 سے زیادہ طلبا نے اس جاب فیئر کے لیے رجسٹریشن کروایا۔ یہاں بایو ڈاٹا ویریفکیشن اور ماک انٹرویو کے لیے بھی اسٹال لگائے گئے تھے جس میں تقریباً 300 طلبا کی بھیڑ دیکھی گئی
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل نے اس جاب-کم-انٹرن شپ فیئر ’کیریئر کنیکٹ‘ کا انعقاد ہائبرڈ موڈ (آف لائن اینڈ آن لائن) میں کیا۔ اس کا انعقاد نندی فاؤنڈیشن اور مہندرا پرائیڈ کلاس روم کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ آئی ای ایس، نئی دہلی اس پروگرام کا ایسو سی ایٹ اسپانسر تھا۔







