نئ دہلی (ایجنسی)ملک کے چیف جسٹس یو یو للت اپنے جانشین کے طور پر جسٹس چندر چوڑ کے نام کی سفارش کرنے والے ہیں۔ آج وہ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو ایک خط سونپنے والے ہیں، جس میں انہیں ملک کا اگلا چیف جسٹس بنائے جانے کے بارے میں بتایا جائے گا۔
یہ خط سپریم کورٹ کے دیگر ججوں کی موجودگی میں ان کے حوالے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جسٹس یو یو للت بھی اسی معاملے میں وزارت قانون کو خط لکھ کر جسٹس چندر چوڑ کے نام کی سفارش کریں گے۔ لا کمیشن نے سی جے آئی سے اپنے جانشین کے نام کی سفارش کرنے کو کہا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ جسٹس یو یو للت 8 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔








