اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کنگنا رناوت مشکل میں،گائے کا گوشت کھانے سے متعلق وضاحت دینی پڑ رہی ہے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کیا کھاتی ہیں، کیا پہنتی ہیں، انھیں کیا پسند ہے اور کیا ناپسند، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور انھوں نے کبھی اپنی بات بے باکی سے کہنے میں آڑ بھی محسوس نہیں کی۔
کنگنا نے حکمران جماعت بی جے پی کی کھل کر حمایت کی اور انڈیا میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات میں وہ ریاست ہماچل پردیش میں اپنی جائے پیدائش منڈی سے لوک سبھا کی امیدوار ہیں۔
کنگنا کو اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے اور حال ہی میں اب ان پر بیف (گائے کا گوشت) کھانے کا الزام لگا، جس کے بعد وہ وضاحت دینے پر مجبور ہو گئیں۔
بی جے پی کی لوک سبھا کی امیدوار کنگنا رناوت نے کہا کہ مخالفین کے دعوے ’شرمناک‘ ہیں اور ان کے خلاف ’بے بنیاد افواہیں‘ پھیلائی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گائے کا گوشت کھانا یا اس کا ذبیحہ انڈیا میں انتہائی حساس معاملہ ہے کیونکہ گائے کو ہندو اکثریتی طبقہ مقدس مانتا ہے۔
بی جے پی کے کچھ سیاست دان گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگانے پر زور دیتے ہیں جبکہ بی جے پی کی حکومت والی بعض ریاستوں میں اس پر پابندی بھی عائد ہے اور اس کے خلاف سخت قوانین بھی بنائے گئے ہیں۔
انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں کانگریس کے رہنما وجے واڈیٹیور نے الزام لگایا کہ کنگنا نے خود ہی اعتراف کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ وہ بیف پسند کرتی ہیں اور بیف کھاتی ہیں لیکن اس کے باوجود بی جے پی نے انھیں لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا۔
اس کے بعد کنگنا کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جانے لگا اور لوگ ان کی پرانی پوسٹ نکال کر پوسٹ کرنے لگے جس کے بعد انھوں نے لکھا کہ ’میں گائے کا گوشت یا کسی اور قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتی۔ یہ شرمناک ہے، میرے بارے میں بالکل بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔‘
انھوں نےمزید لکھا کہ ’اب میری شبیہ خراب کرنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے۔ میرے لوگ مجھے جانتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ مجھے ہندو ہونے پر فخر ہے اور کوئی بھی چیز انھیں کبھی گمراہ نہیں کر سکتی۔کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ کا اختتام ’جے شری رام‘ کے نعرے کے ساتھ کیا جو ان کے ہندو عقیدے کا اعلان تھا۔
ایک صارف نے ’دی فلم سٹریٹ جرنل‘ کا سرورق شیئر کیا جس میں ایک مضمون میں کنگنا کے حوالے سے کہا گیا کہ ’ممنوع کھانے بہت مزیدار ہوتے ہیں، کنگنا کو بیف سٹیک بہت پسند ہے۔‘
اس کے بعد ہماچل پردیش حکومت میں وزیر کابینہ وکرمادتیہ سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگنا خود کئی بار بیف کھانے کی بات قبول کر چکی ہیں۔ کانگریس رہنما انھیں بدنام نہیں کر رہے بلکہ وہ خود اس کے لیے ذمہ دار ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ کنگنا کا منڈی سے ہارنا طے ہے اور انھیں ہرا کر واپس بالی وڈ بھیج دیا جائے گا۔
یہ الزام اداکارہ کے لیے ممکنہ طور پر نقصان دہ ہے کیونکہ وہ آنے والے ہفتوں میں شمالی ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی پارٹی بی جے پی ملک کی ہندو آبادی سے اپنی حمایت حاصل کرتی اور آنے والے انتخابات میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
رناوت اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سنہ 2020 میں جب وہ ہندی سنیما میں اپنی شہرت کے عروج پر تھیں تو انھوں نے انڈسٹری میں لوگوں کے خلاف سنگین الزامات کا ایک سلسلہ شروع کیا۔
سنہ 2021 میں ٹوئٹر پر ان کا اکاؤنٹ تشدد پر اکسانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا تھا، جب انھوں نے مودی پر اپوزیشن رہنماؤں کو ’قابو‘ کرنے پر زور دیا-

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN