کانپور میں عید الاضحی کے موقع پر سڑکوں پر نماز پڑھنے پر 40 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ کانپورکے جاج مئوعلاقے میں واقع عیدگاہ مسجد میں جمعرات کو نماز پڑھنے گئے بہت سے لوگوں میں سے کچھ بہت دیر سے پہنچے اور اس لیے انہوں نے سڑک پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا۔
سڑکوں پر نماز پڑھنے کے خلاف سرکاری ہدایت ہے، پولیس نے کہا کہ سڑکوں پر نماز پڑھنے والوں کی تصویروں اور ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 40 نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 283 اور۔ 341 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے )۔
ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
نئی ایف آئی آر عید الفطر کے موقع پر سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر کانپور میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں اور ایک عیدگاہ کمیٹی کے خلاف تین الگ الگ ایف آئی آر درج کیے جانے کے تین ماہ بعد سامنے آئی ہے۔







