اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کرناٹک :اب مسلم ڈرائیو روں کابائیکاٹ کرنے کی اپیل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کرناٹک :اب مسلم ڈرائیو روں کابائیکاٹ کرنے کی اپیل
188
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلورو:(ایجنسی)

کرناٹک میں کے دائیں بازو گروپ بھارت رکشا ویدیکے نے جمعہ کو ایک مہم شروع کی ہے ، جس میں ہندوؤں سے کہا گیا کہ وہ مسلم کیب، ٹور اینڈٹریول آپریٹرز کی خدمات نہ لیں۔گزشتہ چند ہفتوں میں اس طرح کا شدیدرجحان ریاست میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں دائیں بازو گروپ اور بعض اوقات بی جے پی حکومت سے وابستہ لیڈروں نے مسلمانوں اور ان کےروزگار کو نشانہ بنایا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، دائیں بازو کے اس گروپ کے کئی ارکان نے بنگلورو سمیت ریاست کے کئی حصوں میں گھر گھر جا کر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم ٹیکسی ڈرائیوروں کی خدمات نہ لیں، بالخصوص ہندو مندریا تیرتھ یاترا کے دوران ایسا نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔بھارت رکشا ویدیکے کے سربراہ بھرت شیٹی نے کہا، جب ہم کسی مندر یا تیرتھ کے مقامات پر جاتے ہیں تو ہم گوشت نہیں کھاتے اور کسی ایسے شخص کوساتھ لے جانا جو ہمارے دیوتاؤں کو نہیں مانتا یا اپنے کھانے سے ہمیں ناپاک کرتا ہے، یہ ہماری ثقافت اور مذہب کی بے حرمتی ہو گی۔ وہ ہمیں کافر (ملحد) کہتے ہیں اور جس طرح ان کے لیے ان کا مذہب اہم ہے اسی طرح ہمارا مذہب بھی ہمارے لیے اہم ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب پچھلے کچھ دنوں میں ریاستی دائیں بازو گروپوں نےحجاب، حلال گوشت اور مساجد میں اذان جیسے ایشو پر مسلمانوں کو شدید طور پرنشانہ بنایا ہے۔ کچھ دائیں بازو کے ارکان پھل بیچنے والے مسلمان دکانداروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں اور ہندوؤں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلمان دکانداروں سے پھل نہ خریدیں۔شیٹی نے کہا کہ ایسے کئی ہندو تھے جو کووڈ کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کی وجہ سے اپنی ٹیکسیاں بیچنے پر مجبور ہوئے اور یہ اکثریتی برادری کا فرض ہے کہ وہ پہلے اپنا خیال رکھیں۔

ریاست کی تقریباً سات لاکھ آبادی میں تقریباً 13 فیصد مسلمان ہیں۔اس سلسلے میں پوچھے جانے پر کرناٹک کے دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر کے ایس ایشورپا نے کہا، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے (ہندو حمایت یافتہ گروپوں)کون سی نئی مہم شروع کی ہے، لیکن خاص طور پر کانگریس کی حماقت ہے کہ جب حجاب کا تنازعہ شروع ہوا تو ایک اسکول جہاں 96 فیصد مسلم طالبات کئی دہائیوں سے اسکول یونیفارم پہن رہی تھیں۔ ان میں سے صرف چھ ہی آگے آئیں اور یہ کہہ کر یونیفارم نہیں بلکہ حجاب پہننے پر اصرار کیا کہ وہ تعلیم تو چھوڑ دیں گے لیکن اپنا مذہب نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا، اگر کانگریس اس دن انہیں سمجھاتی تو یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔ ہندو اور مسلمان ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن کانگریس ووٹ کی خاطر ایسا نہیں ہونے دینا چاہتی۔ یہ حجاب، حلال گوشت اور دیگر تنازعات کانگریس کی دین ہیں، جسےان دونوں برادریوں کے الگ ہونے پر ہی فائدہ ہوگا۔

واضح ہو کہ بومئی کے گزشتہ سال ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ریاست میں متنازعہ تبدیلی مذہب بل پاس ہو گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسکولوں اور کالجوں میں حجاب کو لے کر تنازعہ شروع ہوا ،جس کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے اس پر پابندی لگا دی۔ حلال گوشت کے خلاف مہم شروع ہوئی، جس کے بعد مساجد میں اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف بھی احتجاج درج کیا گیا۔دریں اثنا، مسلمانوں کو مندروں میں دکانیں لگانے اور ان کومذہبی میلوں میں شرکت سے روکنے والے دائیں بازو گروپوں کی سرگرمیاں کرناٹک میں جاری ہیں۔

کرناٹک اسٹیٹ ٹریول آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشن ہولا نے کہا، سیاحتی شعبے اوربالخصوص ٹرانسپورٹ کے شعبے میں،زبان، مذہب اور ذات کبھی بیچ میں نہیں آئے، اسے درمیان میں لایا گیا ہے۔اس میں کوئی ذات یا مذہب نہیں ہے۔ سب برابر ہیں۔ جان بوجھ کر دراڑ پیدا کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پابندی کا مطالبہ کرنے والے گروپ اس طرح کے ایشوز اٹھا کر سیاسی طور پرسرخروئی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN