شموگہ( ایجنسی) دینک بھاسکر نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پوسٹر تنازعہ پر، شموگہ سے بی جے پی ایم ایل اے، ایشورپا نے کہا، "جہاں ہم چاہیں گے، پوسٹر لگائیں گے۔ یہ مسلمانوں کے باپ کی جگہ نہیں ہے۔ ملک کسی مذہب کی جاگیر نہیں ہے۔ امن سے رہنا ہے تو رہو،ورنہ پاکستان چلے جاؤ۔ بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ یہاں حالات قابو میں ہیں۔ شیموگا میں جو کچھ ہوا اس کے لیے کانگریس کونسلر ذمہ دار ہے۔ کانگریس ملک مخالفوں کی حمایت کر رہی ہے اور میں یہ براہ راست کہہ سکتا ہوں۔ یہ سو فیصد سازش تھی۔
کرناٹک کے شیموگا سے شروع ہونے والا پوسٹر تنازعہ پوری ریاست میں بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ اب اُڈپی کے برہماگیری سرکل پر فلیکس پوسٹر کو لے کر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ پوسٹر میں ویر ساورکر اور سبھاش چندر بوس کی تصویر ہے۔ پوسٹر میں ‘جئے ہند راشٹر’ بھی لکھا ہے۔ کانگریس اس پوسٹر کے خلاف میدان میں آگئی ہے۔ کانگریس نے خبردار کیا ہے کہ اگر پوسٹر نہیں ہٹایا گیا تو وہ بڑا احتجاج کرے گی ۔ ساورکر کے پوسٹر لگانے کے بعد شیموگا میں پہلے ہی کشیدگی ہے۔








