اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کرناٹک :ٹیچرحجاب پہن سکتی ہیں، عبوری پابندی کاحکم صرف طلبہ کےلئے : ہائی کورٹ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کرناٹک :ٹیچرحجاب پہن سکتی ہیں، عبوری پابندی کاحکم صرف طلبہ کےلئے : ہائی کورٹ
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور :(ایجنسی)

کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب کیس کی سماعت 9ویں دن بھی جاری رہی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رتوراج اوستھی نے واضح طور پر کہا کہ اس وقت تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی صرف طالبات پر لاگو ہے نہ کہ وہاں کی خواتین اساتذہ پر۔ تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ حجاب پہن سکتی ہیں۔ حجاب پر تنازع بڑھنے کے بعد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ جب تک عدالت اس سلسلے میں مکمل حکم جاری نہیں کرتی، کوئی بھی حجاب سمیت کسی بھی قسم کی مذہبی چیز پہن کر تعلیمی اداروں میں نہیں آسکتے۔ اس کے بعد اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آئیں، جب کالج کے منتظمین نے مسلم خواتین اساتذہ سے حجاب اتارنے کو کہا۔ اس معاملے پر کرناٹک کے انگلش لیکچرر نے کالج میں حجاب اتارنے سے انکار کردیا اور اس کے بعد ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔

ان تمام واقعات کا آج ہائی کورٹ میں ذکر ہوا، جس پر چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ان کے حکم کا اطلاق اساتذہ پر نہیں ہوتا۔ وہ حجاب پہن کر آسکتے ہیں۔ چیف جسٹس اوستھی نے کہا کہ حکم واضح ہے کہ یہ صرف ان اسکولوں اور کالجوں کے لیے ہے جہاں یونیفارم مقرر ہے۔ اگر یونیفارم طے ہے تو انہیں اس پر عمل کرنا ہوگا، چاہے وہ ڈگری کالج ہو یا پی یو کالج۔آج نویں دن سماعت شروع ہونے پر پری یونیورسٹی کالج کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ ایس ناگانند نےبحث شروع کی۔ ناگا نند نے کرناٹک ہائی کورٹ کو بتایا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا ( سی ایف آئی ) ایک بنیاد پرست تنظیم ہے، جو حجاب کے تنازع کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایف آئی کسی اسکول یا کالج سے منسلک تنظیم نہیں ہے اور اس نے صرف ہنگامہ برپا کیا ہے۔

عدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ سی ایف آئی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرے۔ تمام دائیں بازو کی تنظیموں نے کیمپس فرنٹ آف انڈیا پر بھی اس معاملے کو اٹھانے کا الزام لگاچکی ہیں ۔

ناگانند نے کہا، سی ایف آئی کے نمائندے آئے اور کالج کے عہدیداروں سے ملے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دی جائے۔ اس کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا اور طالبات نے احتجاج شروع کر دیا۔

پی یو کالج کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ایس ایس ناگانند نے درخواست گزاروں کے آدھار کارڈ کا حوالہ دیا اور کہا کہ حجاب کے بغیر تصاویر ہیں۔

ایڈبوکیٹ ناگانند نے بتایا کہ 2004 میں یونیفارم کو لازمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کوئی مسئلہ نہیں تھا اور طلبہ کلاس میں آرہے تھے۔ 21 دسمبر 2021 کو کچھ والدین نے کالج کے حکام سے ملاقات کی اور اصرار کیا کہ لڑکیوں کو حجاب پہننے کی اجازت ہونی چاہیے۔ پرنسپل نے درخواست کی کہ وہ یونیفارم پہنیں۔

ایڈووکیٹ ناگانند نے کہا، کرناٹک حکومت نے کوئی یونیفارم تجویز نہیں کی ہے۔ حکومت نے یونیفارم کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا اختیار اداروں پر چھوڑ دیا ہے اور ہمارا کالج 2004 سے بغیر کسی اعتراض کے یہ فیصلہ کر رہا ہے۔دریں اثناء ایڈووکیٹ طاہر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کالج میں حجاب کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکم بہت واضح ہے۔ اس کا اطلاق اساتذہ پر نہیں ہوتا۔ تب طاہر نے کہا کہ آپ کے اس حکم کی وجہ سے طلبہ کو کلاس سے نکالا جا رہا ہے۔ کچھ توواضح کریں۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھنڈارکر کالج، اُڈپی نے سنگل بنچ کے سامنے بتایا تھا کہ ان کے لیے یونیفارم کا تعین کیا گیا ہے۔ پھر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یونیفارم طے ہو گیا ہے تو یونیفارم پی یو کالج یا ڈگری کالج میں لاگو ہو گا۔ ایڈووکیٹ طاہر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں راتوں رات یونیفارم نافذ کرنے کی قراردادیں منظور کر لی گئی ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر کسی نے قانون توڑا ہے تو عدالت کے نوٹس میں آئیں گے۔ معاملے کی سماعت کل بھی جاری رہے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN