اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کرناٹک:شیموگہ میں تشدد جاری، گھروں پر پتھراؤ، حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی طالبہ کے بھائی پر حملہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کرناٹک:شیموگہ میں تشدد جاری، گھروں پر پتھراؤ، حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی طالبہ کے بھائی پر حملہ
200
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور :(ایجنسی)

شیموگہ میں فرقہ وارانہ تشدد آج بھی جاری ہے۔ متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کل رات بھی آزاد نگر میں مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیا گیا، پتھراؤ کیا گیا، لوگوں کو مارا پیٹا گیا۔ حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دینے والی طالبہ کے بھائی اور اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا گیا اور ان کے املاک کو لوٹ لیا گیا۔ حکومت کی جانب سے شیموگہ کے انچارج وزیر کے سی نارائن گوڑا نے دعویٰ کیا کہ شہر میں حالات قابو میں ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیر نارائن گوڑا نے کہا کہ لوگ پریشان نہ ہوں، حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

Shivamogga case: Bajarangdal activists pelt stones in Azad nagar in Shimoga #karnataka #BajrangDal pic.twitter.com/bjuJrRsKwP

— THE HINDUSTAN GAZETTE (@THGEnglish) February 22, 2022

وزیر نے کہا کہ آج صبح شرپسندوں نے کچھ گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ دو آٹو اور ایک بائک کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ قبل ازیں کل رات شیموگہ میں آزاد نگر اور دیگر مقامات پر ایک مخصوص برادری سے تعلق رکھنے والے مکانات کی نشاندہی کی گئی اور پتھراؤ کیا گیا۔ حملے کیے گئے۔ یہاں کی مسلم تنظیموں نے کہا کہ بجرنگ دل کے لیڈروں اور کارکنوں کی بھیڑ نے مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ ان لوگوں نے شہر میں کئی مقامات پر آتش زنی بھی شروع کر دی ہے۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حکومتی حکم نامے کو چیلنج کرنے والی طالبہ ہاجرہ شفا کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا۔ ہاجرہ شفا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی پر دائیں بازو کے حامیوں کی بھیڑنے حملہ کیا۔ ان کے بھائی سیف پر پیر کی رات تقریباً 9 بجے اڈوپی ضلع کے مالپے میں بسم اللہ ہوٹل میں حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اس لیے ہوا کہ میں حجاب پر پابندی کے خلاف ہوں۔ اس حملے میں ہماری املاک لوٹ لی گئیں۔ لیکن کیوں ؟ کیا میں حجاب پہننے کا حق بھی نہیں مانگ سکتی؟ میں سنگھ پریوار کے غنڈوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں۔ ہاجرہ نے اپنے ٹویٹ میں پولیس کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے واقعے کی معلومات دی۔

My brother was brutally attacked by a mob. Just because I continue to stand for My #Hijab which is MY RIGHT. Our property were ruined as well. Why?? Can't I demand my right? Who will be their next victim? I demand action to be taken against the Sangh Parivar goons. @UdupiPolice

— Hazra Shifa (@hazra_shifa) February 21, 2022

مالپے پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس افسر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ اس حملے میں تقریباً 20-30 لوگ ملوث تھے۔ ان میں سے اکثر سیف کو جانتے تھے، طالبہ کے بھائی، اور وہ اس کا دوست ہے۔ سیف کے والد نے حجاب کے تنازع پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ جس کی تشہیر مقامی کنڑ چینل نے کی تھی۔ اس سے شرپسند مشتعل ہوگئے اور وہ ہوٹل پہنچے اور سیف پر پتھراؤ کیا۔ حملہ کرنے والوں میں سے کچھ نے شراب بھی پی رکھی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

کرناٹک میں حجاب مخالف مظاہرے دسمبر میں شروع ہوئے تھے۔ تب سے یہ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی پھیل گیا ہے۔ کرناٹک حکومت نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اسکولوں کو عارضی طور پر بند کردیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN