دہلی: دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کی ایک اور مشکل بڑھتی نظر آرہی ہے۔ اروند کیجریوال کو اپنی ہی حکومت سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی حکومت کے ڈی آئی پی یعنی ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلسٹی سکریٹری نے اروند کیجریوال حکومت کو تقریباً 164 کروڑ روپے کی وصولی کا نوٹس جاری کیا ہے، جسے 10 دنوں کے اندر جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ دراصل عام آدمی پارٹی کو سرکاری اشتہارات کی آڑ میں اپنے سیاسی اشتہارات شائع کرنے کے الزام میں کل 163.62 کروڑ روپے کی وصولی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
دراصل دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے۔ سکسینہ نے چیف سکریٹری کو سرکاری اشتہارات کی آڑ میں شائع ہونے والے سیاسی اشتہارات کے لیے عام آدمی پارٹی سے97 کروڑ روپے کی وصولنے کی ہدایت دی تھی۔ ایک ماہ بعد یہ واقعہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے بعد دہلی حکومت کے ڈی ائئ پی نے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔