کوچی:کیرالہ کے کوچی میں اتوار کی صبح عیسائی برادری کے ایک کنونشن سینٹر میں ہونے والے بم دھماکوں کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔
بی بی سی ہندی کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے اے ڈی جی پی (لا اینڈ بی آرڈر) اجیت کمار نے کہا ہے کہ ایک شخص نے جیوواہ وٹنیس مسیحی برادری کی تقریب میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اجیت کمار نے کہا، "صبح کے وقت، تھریسور رورل کے کوڈاکارا پولیس اسٹیشن میں ہتھیار ڈالنے کے بعد، ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ یہ (بم دھماکہ) اس نے کیا تھا۔”
انہوں نے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والے شخص کا نام ڈومینک مارٹن ہے، وہ خود کو یوواہ وٹنس کمیونٹی کا رکن بتاتا ہے۔ کیرالہ کے ڈی جی پی شیخ درویش نے کہا ہے کہ دھماکہ زمرہ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں صبح تقریباً 9.40 بجے ہوا۔ اتوار کو اس پروگرام کا آخری دن تھا۔
انہوں نے بتایا، ” یہوواہ ویٹنس کمیونٹی کی کا ایک پروگرام چل رہا تھا۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ایک شخص کی موت ہو چکی ہے جب کہ 36 افراد زیر علاج ہیں۔ سینئر پولیس افسران معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔ جو لوگ بھی پیچھے ہیں۔ اس کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے گی۔








