نئی دہلی:(آر کے بیورو)کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا کے سینئیرممبر پارلیمنٹ ملکارجن کھرگے نے بدھ کو کہا کہ راجیہ سبھا میں مائیک بند کرکے ان کی توہین کی گئی۔
کانگریس نے ٹویٹر پر یہ جانکاری دی ہے اور ایوان کی کارروائی کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں کھرگے نے کہا، "جب میں نے منگل کو ڈپٹی چیئرمین سے بات کرنے کی اجازت مانگی تو وہ مجھے دے دی گئی۔” عام طور پر ہمیں بولنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
کھرگے ویڈیو میں کہتے ہیں، ’’جب اجازت ملی تو میں یہ سوچ کر اٹھا کہ مجھے بولنے کا موقع مل گیا ہے۔ میں اپنے مسائل ایوان کے سامنے رکھ رہا تھا، بول رہا تھا کہ اچانک میرا مائیک بند ہو گیا۔ میری عزت نفس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ میری توہین کی گئی
کانگریس صدر نے کہا ہے کہ ’’اگر ایوان حکومت کے کہنے پر چلایا جائے تو میں سمجھوں گا کہ جمہوریت نہیں ہے‘‘۔یہ سن کر چیئرمین نے کہا کہ کچھ بھی ‘ریکارڈ پر نہیں جائے گا’۔
اس کے بعد حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے رہنماؤں نے ایوان میں شور شرابا شروع کر دیا۔ ایوان میں ‘مودی-مودی’ کے نعرے بھی لگے۔
اس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
کھرگے کے بولنے سے پہلے ڈی ایم کے ایم پی تروچی سیوا نے بدھ کو ایوان میں کھرگے کے مائیک بند ہونے کا مسئلہ بھی اٹھایا۔








