اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کھرگون تشدد:دگ وجے سنگھ پر 5 ایف آئی آر،ٹوئٹراکاؤنٹ بند کرنے کا بی جے پی کا مطالبہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کھرگون تشدد:دگ وجے سنگھ پر 5 ایف آئی آر،ٹوئٹراکاؤنٹ بند کرنے کا بی جے پی کا مطالبہ
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال :(ایجنسی)

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے خلاف بھوپال سمیت ریاست کے پانچ شہروں میں مدھیہ پردیش کے کھرگون میں رام نومی پر تشدد سے متعلق ٹویٹ کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ سنگھ کے خلاف بھوپال کے پرکاش مانڈے کی شکایت پر منگل کی شام کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ خبر ایجنسی پی ٹی آئی کو ایک افسر نے بتایا – چار مزید ایف آئی آر منگل کی رات کوگوالیار، جبل پور، نرمداپورم اور ستنا میں درج کی گئیں۔

جن ستا کی رپورٹ کے مطابق ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما نے اس معاملے پر انہیں اور ان کی پارٹی کو گھیر لیا ہے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ سنگھ ہمیشہ سازشوں میں ملوث رہے ہیں اور کانگریس کی عبوری سربراہ سونیا گاندھی نے انہیں تحریکوں کا انچارج بنایا ہے۔

شرما نے منگل کو خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا، ’’دگ وجے ہمیشہ سے سازش کرتے رہے ہیں۔ ان کا ٹویٹ مجرمانہ سازش سے متعلق ہے، جس کا مقصد ملک کا ماحول خراب کرنا ہے۔ انٹیلی جنس کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ سونیا انہیں تحریکوں کا انچارج بنا رہی ہے تاکہ وہ میڈیا میں نظر آئیں۔

بھوپال کی رہنے والی شکایت کنندہ مانڈے نے کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پر ایک من گھڑت تصویر شیئر کرکے اسے کھرگون تشدد سے جوڑنے کا الزام لگایا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس ٹویٹ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل سکتی ہے اور مدھیہ پردیش میں مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔

وہیں بھوپال پولس کمشنر مکرند دیوسکر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹویٹ کی شکایت کی بنیاد پر کرائم برانچ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ153-A (مذہب، ذات ، مقام پیدائش کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 295-A (مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی عمل)، 465 (جعل سازی)،505(2) (عوامی شرارت) تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثناء بدھ کی صبح ٹی وی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سنگھ کے خلاف ہوشنگ آباد کے نرمداپور پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، ایم پی کے کابینہ وزیر وشواس سارنگ نے کہا کہ دگ وجے ایک مجرم ہیں۔ اس سلسلے میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں دگ وجے سنگھ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

गलत जानकारी के साथ ट्वीट कर म.प्र एवं देश के साम्प्रदायिक सौहार्द को खंडित करने का षड्यंत्र करने वाले श्री @digvijaya_28 के ट्वीटर अकाउंट को सस्पेंड करने के लिए रिपोर्ट किया।
मेरी अपील है कि आप सब भी श्री दिग्विजय के अकाउंट को सस्पेंड करने के लिए रिपोर्ट करेंl#ReportDigvijay pic.twitter.com/3FPIZIoJ6N

— विश्वास कैलाश सारंग (@VishvasSarang) April 13, 2022

حالانکہ سنگھ نے بدھ کو واضح کیا،’ فرقہ وارانہ ہسٹیریا کے خلاف بولنے پر اگر میرے خلاف ایک نہیں ایک لاکھ بھی ایف آئی آر درج ہو جائیں تو مجھے افسوس نہیں ہے۔ میں نے اپنے ٹویٹ میں بھی سوال پوچھا تھا کہ وہ تصویر کھرگون کی نہیں تھی، اس لیے میں نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ بی جے پی میرے خلاف نہیں بلکہ پورے ملک کے خلاف ایجنڈا چلا رہی ہے۔

درحقیقت، پیر (11 اپریل 2022) کی صبح ایک ٹویٹ میں سنگھ نے ایک تصویر (کسی دوسری ریاست میں مسجد کی تصویر) پوسٹ کی تھی۔ اس میں کچھ نوجوانوں کو ایک مسجد میں زعفرانی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کھرگون میں رام نومی جلوس کے دوران ہوئے تشدد کا حوالہ دیا۔ بعد میں انہوں نے اس تصویر کو ٹویٹ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

MP | An FIR registered against former chief minister& Cong leader Digvijaya Singh u/s 153-A, 295A (Deliberate and malicious acts, intended to outrage religious feelings of any class by insulting its religion or religious beliefs), 465, and 505(2) of IPC over his recent tweet. pic.twitter.com/4QYm5tjBNJ

— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) April 12, 2022

اس سے پہلے دن میں، دگ وجے سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر کے ساتھ کہا ، ’کیا کھرگون انتظامیہ نے لاٹھی، تلوار جیسے ہتھیار لے جانے والے جلوس کی اجازت دی تھی؟ کیا جنہوں نے پتھر پھینکے چاہے جس مذب کے ہوں تمام کے گھر پر بلڈوزر چلے گا؟ شیوراج جی، مت بھولیں آپ نے غیر جانبداری سے حکومت چلانے کا حلف لیا ہے۔

بعد میں، بھوپال کے ایم ایل اے رامیشور شرما سمیت بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے سنگھ کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصویر پر سوالات اٹھائے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ سنگھ کی پوسٹ کردہ تصویر بہار کے مظفر پور کی ہے۔ سنگھ کی طرف سے ہوسٹ ہٹانے کے بعد، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ٹویٹر پر کہا کہ دگ وجے سنگھ نے ایک مذہبی مقام پر بھگوا پرچم لہرانے والے نوجوانوں کی تصویر ٹویٹ کی تھی جو مدھیہ پردیش سے نہیں تھی۔

چوہان نے کہا کہ یہ ٹویٹ ریاست میں مذہبی جنونیت پھیلانے اور ریاست کو فسادات کی آگ میں دھکیلنے کی سازش ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے الزام لگایا کہ سنگھ انتشار پھیلا کر فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانونی رائے لے گی کہ کیا کارروائی ہو سکتی ہے۔ بتادیں کہ اتوار کی شام کھرگون شہر میں رام نومی جلوس کے دوران پتھراؤ اور آتش زنی کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN