اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چھ یرغمالوں کے قتل نے نیتن یاہو کی کرسی ہلادی، جنگ بندی کے لئے زبردست دباؤ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
267
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برطانیہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی کچھ برآمدات معطل کر دے گا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ایک ”واضح خطرہ‘‘ موجود ہے کہ یہ ہتھیار بین الاقوامی انسان دوست  قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ لندن حکومت کے اس فیصلے پر ”سخت مایوس‘‘ ہیں۔دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو نے کہا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کو بچانے میں ناکامی پر معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹیلی وژن پریس کانفرنس کے دوران کہا، ”حماس کو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘‘ اسی دوران انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں کسی بھی قسم کی کوئی ”رعایت‘‘ نہیں دی جائے گی۔
اس موقف کے جواب میں حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر اپنا فوجی دباؤ برقرار رکھتا ہے، تو باقی یرغمالی بھی ”تابوتوں کے اندر‘‘ واپس جائیں گے۔ ابو عبیدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ”قیدیوں‘‘ کی حفاظت کرنے والے عسکریت پسندوں کو ”نئی ہدایات‘‘ دی گئی ہیں کہ اگر اسرائیلی فوجی ان کے پاس پہنچیں، تو انہیں کیا کرنا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں قطر اور مصر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے امریکی مذاکرات کاروں سے ملاقات کی تاکہ جنگ بندی کے اس معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے، جس کے تحت اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ میں باقی یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جانا ہے۔جب نامہ نگاروں نے صدر جو بائیڈن سے پوچھا کہ کیا ان کے خیال میں نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے کافی کام کر رہے ہیں، تو صدر بائیڈن نے جواب دیا، ”نہیں۔‘‘
نیتن یاہو نے پیر کو ایک مرتبہ پھر کہا تھا کہ اسرائیل کو مصر کے ساتھ سرحد پر غزہ کے ایک اہم ”فلاڈیلفی کوریڈور‘‘ کا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے۔ حماس اور اسرائیل کے مابین جاری مذاکرات میں یہ ایک اہم نکتہ ہے کیوں کہ حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل وہاں اپنا کنٹرول ختم کرے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے کے لیے غزہ کی جنگ کو طویل کر رہے ہیں۔
نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ اسرائیل کے اندر بھی نتین یاہو پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اتوار کے روز غزہ پٹی میں چھ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد پیر کو اسرائیل کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ”ہسٹاڈروٹ‘‘ نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ تاہم اسرائیل کے چند بڑے شہر اس سے متاثر نہیں ہوئے تھے اور ایک عدالتی حکم کی وجہ سے یہ ہڑتال ختم کرنا پڑی تھی۔پیر کو ہزارہا افراد تل ابیب کی سڑکوں پر نکلے اور مظاہرین نے ایسے نعرے لگائے، ”یہ ہمارے لیے آخری موقع ہے! ابھی ڈیل کرو!‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN