بیجنگ: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کے درمیان چین میں ایک اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ سفارت کار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔آزاد ذرائع سے خبر کی تصدیق نہیں ہو ئی ۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ 7 دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اسرائیل نے پوری دنیا کے یہودیوں اور اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں۔ اسرائیلی حکومت نے اس حملے کے بعد چینی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مذمت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم چینی پولیس حملے کی وجہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ,
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 2020 میں اسرائیل میں ایک چینی سفارت کار کی بھی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی تھی۔ چینی سفارت کار ڈو وی تل ابیب میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ حالیہ واقعے کی بات کریں تو اس سے قبل مصر میں ایک پولیس افسر نے اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کی تھی۔ اس فائرنگ میں دو اسرائیلی سیاح اور ایک مصری شہری مارا گیا۔