اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایرانی صدارتی الیکشن کے لیے چھ امیدواروں کے بارے میں جانیے سب کچھ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایران میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے جانشین کے انتخاب کے لیے رائے دہندگان 28 جون کو ووٹ دیں گے۔ ملک کی طاقت ور شوریٰ نگہبان نے چھ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ ان چھ امیدواروں میں کون کون شامل ہے؟
ایران کی طاقت ور گارڈین کونسل یا شوریٰ نگہبان نے چھ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ یہ امیدوار کون کون ہیں؟
ایران میں چھ علماء اور چھ فقہاء پر مشتمل انتہائی بااختیار سمجھے جانے والے آئینی ادارے شوریٰ نگہبان نے امیدواروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور اسلامی جمہوریہ سے ان کی نظریاتی عقیدت کی جانچ پڑتال کے بعد صرف چھ امیدواروں کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دی ہے۔
گارڈین کونسل نے بہت سے معروف افراد کی درخواستیں خارج کردیں جن میں سابق صدر محمود احمدی نژاد اور سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی بھی ہیں
تجزیہ کاروں کے مطابق جن چھ امیدواروں کو ابراہیم رئیسی کا جانشین بننے کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی ہے وہ تقریباً تمام سخت گیر سمجھے جاتے ہیں۔
یہ امیدوار ہیں کون کون؟
محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمان کے موجودہ اسپیکر62 سالہ محمد باقر قالیباف ایک عرصے سے صدر بننے کی امید کررہے ہیں۔ انہوں نے 2005 اور 2013 کے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن ناکام رہے تھے۔ انہوں نے انتہائی قدامت پسند رئیسی کے حق میں 2017 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔
قالیباف خود کو ”اسلامی انقلاب کا سپاہی‘‘ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے پاسداران انقلاب کے جنرل اور قومی پولیس کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر 2003ء میں ملکی پولیس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ایرانی طلبا کے خلاف براہ راست گولیاں چلانے کا حکم دیا تھا۔
وہ 2005 اور 2017 کے درمیان ایرانی دارالحکومت تہران کے میئر بھی رہے ہیں۔
سعید جلیلی
اٹھاون سالہ سعید جلیلی کو ایرانی حکومت کے انتہائی قدامت پسند گروپ میں ہردل عزیز شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جلیلی ملک کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی مذاکرات میں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار تھے۔ سخت گیر جلیلی اس وقت ‘مجمع تشخیص مصلحت نظام‘ کے رکن ہیں، جسے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ اور گارڈین کونسل کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔
قالیباف کی طرح جلیلی نے بھی 2013 میں صدارتی انتخاب لڑا تھا اور رئیسی کے حق میں 2017 میں اپنی امیدواری ترک کر دی تھی۔
امیر حسین غازی زادہ ہاشمی
پیشے کے لحاظ سے میڈیکل پریکٹیشنر ڈاکٹر امیر حسین غازی زادہ ہاشمی کو بھی سخت گیر سمجھا جاتا ہے۔ ہاشمی نے رئیسی کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور اس وقت بنیاد شہید و امور ایثار گران (Foundation of Martyrs and Veteran Affairs) کے سربراہ ہیں۔ انہیں 2021 میں صدر کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے تقریباً تین فیصد ووٹ حاصل کیے تھے اور سات امیدواروں میں سے چوتھے نمبر پر آئے تھے۔
مسعود پزشکیان
سابق وزیر صحت مسعود پزشکیان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ میں شامل اپنے حریفوں سے زیادہ اعتدال پسند ہیں۔ اس 69 سالہ رہنما نے 2021 میں انتخاب لڑنے کی کوشش کی تھی لیکن گارڈین کونسل نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔
پزشکیان کو 2024 میں الیکشن لڑنے کی اجازت دینا حکومت کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاکہ زیادہ لبرل ووٹرز کو متحرک کر کے ٹرن آؤٹ کو بڑھایا جا سکے۔ تاہم ان کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔
مصطفیٰ پورمحمدی
مصطفیٰ پورمحمدی واحد عالم دین ہیں، جو اس سال صدر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ 64 سالہ مصطفیٰ نے صدر احمدی نژاد کی حکومت میں 2005 سے 2008 کے درمیان وزیر داخلہ اور 2013 سے 2017 کے درمیان وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
1980 کی دہائی میں انہوں نے انقلابی عدالتوں میں بطور پراسیکیوٹر اور بعد میں بطور ڈپٹی انٹیلیجنس وزیر کام کیا۔ ان کا تعلق مبینہ طور پر سیاسی قیدیوں کو دی جانے والی اجتماعی پھانسیوں سے بتایا جاتا ہے۔

علی رضا زکانی
اٹھاون سالہ زکانی ایک اور سخت گیر رہنما اور تہران کے موجودہ میئر ہیں۔ گارڈین کونسل نے 2013 اور 2017 میں ان کی صدارتی امیدواری کو مسترد کر دیا تھا۔ 2021 میں انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن تب انہوں نے ابراہیم رئیسی کے حق میں اپنی امیدواری ترک کر دی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN