نئ دہلی: ایک بار پھر کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح 17 فیصد سے زیادہ ہے۔ 10 اگست کو اس وبا کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ اس وائرس کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ جاری کردہ نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر ہر ایک کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ تاہم، اس پروویژن کے تحت جرمانہ ان افراد پر لاگو نہیں ہوگا جو پرائیویٹ فور وہیلر میں ایک ساتھ سفر کرتے ہیں۔








