نئ دہلی:الیکشن کمیشن نے گجرات کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ۔شیڈول کے مطابق ووٹنگ دو مرحلوں میں ہوگی، پہلے مرحلے کے لیے پولنگ یکم دسمبر اور دوسرے مرحلے کے لیے 5 دسمبر کو ہوگی۔ جب کہ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نئی دہلی میں انتخابات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور موربی پل گرنے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا، جس میں کم از کم 135 افراد ہلاک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات دسمبر 2022 میں ہوں گے۔ کل حلقوں میں سے 142 جنرل ہیں، 17 کا تعلق شیڈول کاسٹ (ایس سی) سے ہے اور 23 کا تعلق شیڈول ٹرائب (ایس سی) سے ہے۔ الیکشن کمیشن اس سال ووٹرز کے لیے 51,000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشن قائم کرے گا۔ ان میں سے 34,276 دیہی علاقوں میں قائم کیے جائیں گے جب کہ 17,506 شہری علاقوں میں ہوں گے۔
آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات کا مکمل شیڈول یہ ہے۔ پہلامرحلہ: نوٹیفکیشن5 نومبرکو دوسرامرحلہ: نوٹیفکیشن 10 نومبر کو۔ پرچہ نامزدگی :پہلے مرحلے کے لیے 14 نومبر اور دوسرے مرحلے کے لیے 17 نومبر پرچہ نامزدگی کی جانچ:پہلے مرحلہ کی 15 نومبر اور دوسرے مرحلہ کے لئے 18 نومبر پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 17 نومبر (مرحلہ I) اور 21 نومبر (مرحلہ II)ووٹنگ:یکم اور 5 دسمبرووٹوں کی گنتی: 8 دسمبر








