بورنیو:ہفتہ کا دن بہار اور ملک کی سیاست کے لیے گرم دن رہا۔ ایک طرف امت شاہ ریلی کر رہے تھے تو دوسری طرف بہار کے حکمران عظیم اتحاد نے پورنیہ میں مشترکہ ریلی نکال کر اتحاد کا مظاہرہ کیا
گرینڈ الائنس کی اس ریلی کی کشش بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو تھے، جو حال ہی میں علاج کے بعد واپس آئے تھے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریلی سے خطاب کیا۔
انہو ں نے ویڈیو خطاب میں کہا بی جے پی کوئی پارٹی نہیں وہ آر ایس ایس کا مکھوٹا ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس ریزرویشن کی زبردست مخالف ہے،، ہم ساتھ رہیں گے تو یہ لوگ کچھ نہیں کرپائیں گے، ملک سے نریندر مودی کی حکومت کے چل چلاو کا وقت آچکا ہے، ہم اور نتیش ایک ہوگئے ہیں، اب ہمیشہ ساتھ رہیں گے، ۲۰۲۴ میں ریکارڈ توڑنا ہے۔، وزیر اعلیٰ بہار نےکہا کہ کانگریس طے کرے کہ اگر ہم متحد ہوئے تو ۲۰۲۴ میں بی جے پی کو ۱۰۰ سے زیادہ سیٹیں نہیں ملنے دیں گے، انہوں نے کہاکہ زندگی بھر آپ لوگوں کے مفاد کےلیے کام کریں گے، میری کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے، بہار میں ہم جیسے متحد ہیں، ویسے ملک میں اتحاد ہوناچاہئے۔ لالو پرساد، نتیش کمار ، تیجسوی یادو سمیت ساتوں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی تقریر کا محور 2024تھا








