نئ دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑکا کہنا ہےکہ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ قانون جبر کا آلہ نہ بنے بلکہ انصاف کا آلہ بنے ۔
جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ شہریوں کی توقعات رکھنا بہت اچھی بات ہے، لیکن ہمیں اداروں کے طور پر عدالتوں کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ حدود کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔ڈی ،وائ چندرچوڑ نے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں کہا، ’’کبھی کبھی قانون اور انصاف ایک ہی رفتار پر نہیں چلتے۔ قانون انصاف کا آلہ ہو سکتا ہے لیکن قانون جبر کا آلہ بھی ہو سکتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ نوآبادیاتی زمانے میں وہی قوانین جو آج قانون کی کتابوں میں موجود ہیں انہیں جبر کے ذریعہ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہم بطور شہری یہ کیسے یقینی بنائیں کہ قانون انصاف کا آلہ بنے جبر کا نہیں۔








