اردو
हिन्दी
اگست 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ماہر قانون مصطفیٰ فیضان کا دعویٰ:اے ایم یو کا اقلیتی درجہ ختم نہیں ہوا، اوریجنل ایکٹ 1920 اب بھی برقرار

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
430
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ ختم ہونے کی خبریں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں اور علیگ طبقہ اس سلسلے میں انتہائی فکرمند ہے۔ ایک طرف مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور دوسری طرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی خوب بھلا برا کہا جا رہا ہے۔ اس درمیان ماہر قانون فیضان مصطفیٰ نے بہت اہم بیان دیا ہے جو مسلم طبقہ، خصوصاً علیگ برادری کے لیے سکون فراہم کرنے والا ہے۔ انھوں نے ’قومی آواز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ اے ایم یو کا اقلیتی کردار ختم نہیں ہوا ہے۔ لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اے ایم یو (ترمیمی) ایکٹ 1981 کو منسوخ کیا گیا ہے، نہ کہ آریجنل ایکٹ 1920۔‘‘
قومی آواز کی رپورٹ کے مطابق دراصل فیضان مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کیے جانے سے آریجنل یعنی حقیقی ایکٹ متاثر نہیں ہوا ہے۔ ایکٹ میں ترامیم تو ہوتی رہی ہیں لیکن تازہ قدم سے اے ایم یو کا اقلیتی کردار خطرے میں نہیں ہے۔ انھوں نے اس بارے میں تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک آریجنل ایکٹ ہوتا ہے، پھر اس میں وقتاً فوقتاً امینڈمنٹ یعنی ترمیم ہوتی رہتی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا آریجنل ایکٹ 1920 کا ہے۔ اس میں درجن بھر سے زیادہ ترامیم ہوئی ہیں۔ اس میں بڑی ترمیم ہوئی 1951 میں، کیونکہ ملک میں نیا دستور آ چکا تھا۔ اس لیے آرٹیکل 28 کی وجہ سے لازمی مذہبی ہدایات کو ہٹایا گیا۔ اے ایم یو کے 1920 کے ایکٹ میں دیا ہوا تھا کہ کورٹ کا ممبر صرف مسلم ہو سکتا ہے۔ اس کو 1951 میں ہٹا دیا گیا۔ 1965 میں ایک آرڈیننس آیا، پھر ایکٹ آیا اور یونیورسٹی کا کورٹ تقریباً ختم کر دیا گیا، یعنی اس کو بہت چھوٹا کر دیا گیا۔‘‘
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے فیضان مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ’’1972 میں پھر ایک بڑی تبدیلی (امینڈمنٹ) ہوئی۔ یہ امینڈمنٹ نورالحسن صاحب لائے اور یونیورسٹی کا جمہوری کردار ری اسٹور ہوا، کورٹ اور ایگزیکٹیو کونسل میں الیکشن کا عمل اختیار کیا گیا۔ پھر 1981 میں ایک امینڈمنٹ ہوا جس میں 1920 والے بہت سے ایسے پروویزن ری اسٹور کر دیئے، جن کو 1965 اور 1972 کے امینڈمنٹ نے ختم کر دیا۔ مثلاً، 1920 میں یونیورسٹی کی تعریف تھی کہ یونیورسٹی مطلب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی۔ 1981 میں اس تعریف میں تبدیلی کی گئی اور کہا گیا کہ یونیورسٹی مطلب ہندوستانی مسلمانوں کے ذریعہ قائم ان کی پسند کا تعلیمی ادارہ۔‘‘
تازہ صورت حال کے بارے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے فیضان مصطفیٰ کہتے ہیں کہ لوگوں کو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ 1920 کے آریجنل ایکٹ کو ریپیل یعنی منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ اگر کبھی یہ بات آتی ہے کہ 1920 کے ایکٹ کو ریپیل کیا جائے تو پھر اس پر غور و فکر کیا جائے گا کہ کیا چیز اس میں آنی چاہیے اور کیا نہیں۔ ساتھ ہی فیضان مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ’’یونیورسٹی نے اس سلسلے میں ایک ایکسپرٹ کی کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیں اور اس کی سفارشات کا انتظار کریں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN