اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دوران قید ننگا کرکے سگریٹ سے جلایاہمارے اوپر پیشاب کرتے ،سونے نہیں دیتے: فلسطینی بھائیوں کی دلخراش داستان

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
143
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل کی حراست میں رہنے والے تین فلسطینی بھائیوں کا کہنا ہے کہ دورانِ قید انہیں برہنہ کر کے سگریٹ سے جلایا گیا اور دیگر طریقے اپناتے ہوئے برے سلوک کا نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صبحی یاسین اور ان کے بھائیوں سعدی اور ابراہیم سمیت متعدد فلسطینی مردوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں بتایا۔

دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت پیش کی گئی ہے کہ حماس کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت قیدیوں کے ساتھ برتاؤ کیا گیا ہے اور اکثر انہیں کپڑے اتارنے کا کہا جاتا تھا تاکہ یہ یقین دہانی ہو سکے کہ ان کے پاس کسی قسم کا کوئی ہتھیار یا دھماکہ خیز مواد موجود نہیں ہے۔
غزہ سے حراست میں لیے گئے تین فلسطینوں بھائیوں نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں گھر سے دور فوجی بیرک یا کیمپ میں کسی نامعلوم مقام پر دو ہفتوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ صبحی یاسین کا کہنا ہے کہ دسمبر کے شروع میں اسرائیلی فوج کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرنے کے بعد انہیں دونوں بھائیوں سمیت حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی جب انہیں اپنی تحویل میں لینے آئی تو ٹانگ پر زخم کی وجہ سے وہ فوجی ٹرک میں چڑھ نہیں سک رہے تھے، تو اس وقت چار اہلکاروں نے انہیں مارا پیٹا اور پھر ایک کھلے مقام پر لے گئے جہاں ’ہماری کمر پر سگریٹ بجھائے گئے، ہم پر پانی اور ریت پھینکی گئی اور ہمارے اوپر پیشاب کیا گیا۔‘
صبحی یاسین کے بھائیوں سعدی اور ابراہیم نے بھی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں اسی طرح کی بدسلوکی کے بارے میں بتایا۔ غزہ کی پٹی کے علاقے رفح کے ایک سکول میں پناہ لینے والے تین بھائیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے واضح طور پر کسی قسم کے الزامات ان پر عائد نہیں کیے۔
اس سکول میں موجود دیگر 20 مرد بھی اسرائیل کی تحویل میں رہ چکے تھے اور ان کے جسم پر مار پیٹ کے نشانات موجود تھے۔ سعدی یاسین نے بتایا کہ جب انہیں حراست میں لیا گیا تو کوڑے کے ٹرک میں دیگر قیدیوں کے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ ’وہ ہمیں مار رہے تھے اور مار کھانے کے بعد جو بھی آواز نکالتا، اسے دوبارہ مارتے۔ ہماری تلاشی لی گئی، ہمارے شناختی کارڈ، پیسے اور فون ہم سے لے لیے۔‘
تیسرے بھائی ابراہیم نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ان کے ہاتھ باندھے گئے اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ ’وہ ہمیں سونے نہیں دیتے تھے۔ سزا کے طور پر کئی گھنٹے ہم کھڑے رہتے تھے۔‘ابراہیم نے بتایا کہ ’پانچ فوجی اہلکار تھے جو باری باری ہمارے سروں اور جسم پر مارتے تھے۔‘ ان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان کو پسلیوں پر مارا تھا۔
حراست میں رکھنے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان واقع کرم ابو سالم راہداری پر تینوں بھائیوں کو علیحدہ علیحدہ اتارا۔ بھائیوں کے مطابق وہاں سے وہ کئی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے رفح پہنچے جہاں لاکھوں بے گھر افراد کے درمیان انہوں نے ایک دوسرے کو تلاش کیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے 16 دسمبر کو کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر حراست میں لیے جانے، ان کے ساتھ ناروا سلوک اور جبری گمشدگی کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انسانی حقوق کے دفتر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا تقاضا ہے کہ شہریوں کو صرف ضروری حفاظتی وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا جائے، اور قیدیوں کے ساتھ تشدد اور دیگر ناروا سلوک سختی سے منع ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN