اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غلط تراجم سے برباد ہوئیں زندگیاں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
غلط تراجم سے برباد ہوئیں زندگیاں
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: روہنی سنگھ

سن2011ء کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں 122بڑی اور 1599دیگر چھوٹی زبانیں بولی جاتی ہیں، جن میں آئینی طور پر 22 کو شیڈیولڈ زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس طرح کے ملک میں، جہاں ہر کوس پر زبان بدل جاتی ہو، ترجمے کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ 30 ستمبر یعنی جمعرات کو عالمی ترجمہ دن کی مناسبت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زبانوں کا تنوع، جہاں بھارت کے لئے ایک قابل فخر بات ہے، وہاں یہ بھی سچ ہے کہ غلط تراجم یا اس کی غلط تشریح نے بسا اوقات مسائل کھڑے کئے ہیں اور کسی وقت تو اس کی بھاری قیمت بھی چکانی پڑی ہے۔

اس کی سب سے بڑی مثال تو دہلی یونیورسٹی کے مرحوم پروفیسر عبدالرحمان گیلانی ہیں، جن کو دہلی کی ایک عدالت نے کشمیر ی زبان میں ٹیلیفون پر ہوئی بات چیت کی وجہ سے سن2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر ہوئے حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔ مگر بھلا ہوا بعد میں دہلی ہائی کورٹ کا، جس نے کشمیر ی فلم ساز سنجے کاک اور ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کی معاونت سے ان کی گفتگو کا صحیح ترجمہ کروا کے ان کو بری کر دیا۔

دونوں زبان دانوں نے عدالت کو باور کرا دیا کہ پولیس کی طرف سے پیش کیا گیا کشمیر ی زبان کا ترجمہ غلط ہی نہیں بلکہ بالکل الٹ ہے۔ پولیس نے دہلی کی آزاد پور سبزی منڈی میں ایک آٹھویں جماعت پاس فروٹ بیچنے والے شخص سے پروفیسر صاحب کی کشمیر میں ان کے بھائی سے ہوئی بات چیت کا کشمیری سے ہندی میں ترجمہ کروایا تھا۔

اس بات چیت کی بنیاد پر پولیس اور نچلی عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ 13 دسمبر 2001ء کو ہوئے پارلیمنٹ پر حملے کی پیشگی ان کو اطلاع تھی اور وہ اس کی پلاننگ کرنے والوں میں شامل تھے۔ ان کے برادر نے فون پر ان کو بتایا تھا کہ دہلی میں آج کیا ہو گیا؟ اس کا ترجمہ ہندی میں کیا گیا کہ دہلی میں آج آپ نے کیا کر دیا؟

پروفیسر صاحب نے ہنستے ہوئے کشمیری میں جواب دیا، ’’کیا یہ ضروری تھا؟‘‘ پولیس نے اس کو لکھا، ’’ یہ ضروری تھا۔‘‘ بس اس ایک غلط جملے کا ترجمہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے کہ اگر کاک اور پرکاش عدالت عالیہ میں آ کر صحیح ترجمہ پیش نہ کرتے تو پروفیسر صاحب کو موت کی سزا پر عمل بھی ہو گیا ہوتا۔

یہ کوئی الگ تھلگ کیس نہیں ہے۔ دہلی میں پولیس اور دیگر ایسے اداروں نے درجنوں ایسے افراد کو جیلوں میں دھکیل دیا ہے، جن پر الزام ہے کہ ان کے پاس سے ممنوعہ مواد یا اشتعال انگیز لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ جب آپ اس مبینہ ممنوعہ یا اشتعال انگیز لٹریچر کا جائزہ لیتے ہیں تومعلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی اردو کا عام میگزین یا کسی شاعر کا مجموعہ کلام ہوتا ہے۔

میں ایک ایسے کیس کے بارے میں جانتی ہوں، جس میں مہاراشٹرا صوبے کی پولیس نے آٹھ نوجوانون کو کئی سالوں تک جیل میں بند کر کے رکھا ہوا تھا۔ ان کے پاس ایک پوسٹر بر آمد ہوا تھا، جس میں اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر مرزا اسداللہ خان غالب کے چند اشعار لکھے ہوئے تھے۔ شعر یہ تھا،

موج خوں سر سے گزر ہی کیوں نہ جائے
آستان یار سے اٹھ جائیں کیا

اس کا آسان ترجمہ ہے کہ اگر خون کی لہر بھی میرے سر کے اوپر سے گزر جائے، پھر بھی میں محبوب کے دروازے سے اٹھ نہیں جاؤں گا۔ مگر مہاراشٹر پولیس کے فاضل ترجمہ نگار نے عدالت میں حلف نامہ دائر کر کے اس کا ترجمہ کچھ یوں کیا تھا، ’’یہ نوجوان خون کی ندیاں بہانے کی باتیں کر کے اور اس کی تشہیر کر کے عوام کو تشدد پر اکساتے تھے۔‘‘

اس میں کوئی شک نہیں کہ مترجم کا کام کسی تنگ رسی پر چلنے سے کچھ کم نہیں ہے۔ غلط ترجمہ کس طرح کسی عام آدمی کو سالوں تک جیل میں بند یا پھانسی پر چڑھا سکتا ہے۔ بھارت میں حکومت کے پاس مترجمین کی ایک پوری فوج موجود ہے۔ وزیراعظم کے دفتر اور دیگر سرکاری محکمے کے علاوہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مجموعی طور پر سو سے زائدا مترجمین اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے انگریزی اور ہندی ترجمے کے علاوہ یہ تربیت یافتہ فورس پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران چل رہی بحث کا براہ راست ترجمہ کرتے رہتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے پاس سبھی 22 شیڈیولڈ زبانوں میں مترجم دستیاب ہیں۔

راجیہ سبھا یعنی ایوان بالا کے ادارتی دفتر کے ایک عہدیدار نے مجھے بتایا کہ ایوان کی کارروائی کے دوران اگر اراکین کسی شیڈیول زبان میں درج کسی بھی علاقائی زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لئے پیشگی اطلاع دینی ہوتی ہے تاکہ اس زبان کا مترجم باکس میں حاضر رہے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ایک مترجم جب کسی تقریر کا ترجمہ کرتا ہے، تو اس وقت اسے وہاں موجود راکین، سرکاری حکام اور گیلریوں میں بیٹھے صحافی سن رہے ہوتے ہیں اور وہاں غلطی کی بالکل گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

مترجم کئی خفیہ اور پوشیدہ ملاقاتوں اور مشاورتوں کا بھی حصہ ہوتے ہیں۔ گو کہ صحافی اپنے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے کئی بار سربراہان کے درمیان ہوئی ملاقاتوں کی تفصیلات افشاء کرتے آئے ہیں مگر کھبی بھی یہ تفصیلات مترجمین کے ذریعے ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ میں نے بھی کئی بار سربراہان کی ملاقاتوں کے درمیاں موجود مترجمین سے اسٹوری لینے کی کوششیں کی ہیں مگر ان کے لب جیسے سیل بند کیے ہوتے ہیں۔ صحافیوں کو دیکھ کر ہی وہ دور بھاگتے ہیں۔ غالباً سبھی مترجم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آ ف انٹرپریٹرز کے ذریعے طے کئے گئے ضابطہ اخلاق اور سخت رازداری کے قوانین سے بندھے ہوئے ہوتے ہیں اور ان پر سختی کے ساتھ عمل بھی کرتے ہیں۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN