اردو
हिन्दी
مئی 23, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کو درپیش بڑے چیلنجز جاوید اختر، نئی دہلی

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
30
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نریندر مودی کو 2001ء سے 2014ء تک گجرات میں ریاستی حکومت اور 2014ء کے بعد سے اب تک مرکز میں دس سال کے دوران حکومت چلانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاستی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت حاصل تھی۔ تاہم چار جون کے قومی انتخابی نتائج نے حالات یکسر بدل دیے۔ اب مودی حکومت دو حلیف جماعتوں، بہار کے نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ اور آندھرا پردیش کے چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیسم پارٹی کی بیساکھیوں کے سہارے قائم ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مخلوط حکومت کے ‘دھرم‘ کو نبھانے کے لیے اتوار کے روز نریندر مودی کو اپنی نئی کابینہ میں ان دونوں جماعتوں کو بڑی نمائندگی دینا پڑی۔ 2009ء میں ان کی کابینہ میں 58 وزراء اور 2014ء میں 46 وزراء تھے۔ لیکن اتوار کے روز 72 وزراء نے حلف اٹھایا، جو کہ وزیروں کی زیادہ سے زیادہ منظور شدہ تعداد 81 سے صرف دس کم ہے
ایک اتحادی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے پرفل پٹیل نے وزارت کا حلف لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ کابینہ کے درجے کے وزیر رہ چکے ہیں اور انہیں اس سے کم تر درجے کی وزارت دی جا رہی ہے
مودی کے لہجے میں واضح تبدیلی
وزیر اعظم مودی کو مخلوط حکومت کے مسائل کا اندازہ ہے، جس کا اظہار پچھلے چند دنوں کے دوران ان کے بیانات اور لہجے سے بھی ہو رہا ہے۔ اب وہ ”بی جے پی حکومت‘‘ یا ”مودی کی گارنٹی‘‘ جیسے الفاظ اور تراکیب استعمال نہیں کر رہے۔
بھارت: قومی انتخابات کے نتائج وزیر اعظم مودی کے لیے دھچکا
ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے اس مرتبہ وزیروں کے انتخاب میں اپنا اختیار تمیزی بھی استعمال نہیں کیا اور اتحادی جماعتوں نے جن افراد کے نام بطور وزیر بھیجے، انہیں بہ سر و چشم قبول کر لیا گیا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ وزیروں کی فہرست تیار کرنے میں انہوں نے امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا جیسے پارٹی کے ساتھیوں سے صلاح و مشورے بھی کیے اور مخلوط حکومت چلانے کے سلسلے میں مشوروں کے لیے لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جیسے جہاں دیدہ سیاست دانوں کے گھر بھی گئے۔
مودی کو درپیش اہم چیلنجز
وزیر اعظم مودی کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ کم از کم تین محاذوں پر پریشانیاں پیش آ سکتی ہیں۔ کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم تو ایک معاملہ ہے۔   ”اگنی پتھ اسکیم‘‘ پر دونوں اہم اتحادیوں کے ساتھ ان کا ٹکراؤ ہو گا کیونکہ جنتا دل یونائیٹڈ اور تیلگو دیسم پارٹی دونوں نے اس متنازعہ اسکیم کو ختم کرنے کا عوام سے وعدہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بھارتی فوج میں نوجوانوں کو صرف چار سال کے لیے ملازمت دی جاتی ہے۔
یکساں سول کوڈ ہندو قوم پرست جماعت کا اہم انتخابی وعدہ تھا لیکن اب اسے اس کو بھی پس پشت ڈالنا ہو گا۔ اسی طرح ”ایک ملک، ایک الیکشن‘‘ کی بی جے پی کی تجویز بھی اب سرد خانے میں جا سکتی ہے۔ نتیش کمار اپنی ریاست میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے بعد اب ملک بھر میں اس پر عمل درآمد کرانا چاہتے ہیں جب کہ بی جے پی شروع سے ہی اس کی مخالف رہی ہے۔
تیلگو دیسم پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو ریاست آندھرا پردیش میں چار فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن بی جے پی انتخابی مہم کے دوران اس کی سخت مخالفت کرتی رہی ہے۔
اس مرتبہ اپوزیشن پہلے کے مقابلے زیادہ مضبوط ہے، اس لیے مودی کو اپنے فیصلوں کو منظور کروانے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں خود اپنی جماعت یعنی بی جے پی کی مربی تنظیم آر ایس ایس کا بھی خیال رکھنا ہو گا، جو بالخصوص اتر پردیش، حتیٰ کہ اجودھیا میں پارٹی کی خراب کارکردگی سے ناراض ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالانکہ مودی کے سامنے کئی طرح کے چیلنجز ہوں گے، تاہم ایک ماہر اور زیرک سیاست دان کے طور پر وہ اپنی کشتی کو منزل تک لے جانے کا ہنر خوب جانتے ہیں(۔ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uncategorized

تشدد معاملہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے چھ اسٹوڈنٹس کا اخراج، 20 کو وجہ بتاؤ نوٹس

23 مئی
خبریں

اسرائیل کا تین ماہ میں غزہ پر قبضے کا منصوبہ میڈیا رپورٹ

23 مئی
خبریں

بنگلہ دیش میں اتھل پتھل،احتجاج کی نئی لہر،محمد یونس کی استعفیٰ کی دھمکی

23 مئی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

مئی 20, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

اسلاموفوبیا:, Dogs, Muslims not allowed”:  نظریں پہلگام پر ،بنگال کی معروف یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر پوسٹر چسپاں

اپریل 25, 2025

آپریشن سیندور کے بعد بھارت کو یہاں بہت نقصان ہوا، سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا۔

مئی 9, 2025

ہیلتھ ٹپس:شوگر کے مریض اس طرح آم کھائیں ,شوگر لیول متاثر نہیں ہوگا

تشدد معاملہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے چھ اسٹوڈنٹس کا اخراج، 20 کو وجہ بتاؤ نوٹس

اسرائیل کا تین ماہ میں غزہ پر قبضے کا منصوبہ میڈیا رپورٹ

بنگلہ دیش میں اتھل پتھل،احتجاج کی نئی لہر،محمد یونس کی استعفیٰ کی دھمکی

ہیلتھ ٹپس:شوگر کے مریض اس طرح آم کھائیں ,شوگر لیول متاثر نہیں ہوگا

مئی 23, 2025

تشدد معاملہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے چھ اسٹوڈنٹس کا اخراج، 20 کو وجہ بتاؤ نوٹس

مئی 23, 2025

اسرائیل کا تین ماہ میں غزہ پر قبضے کا منصوبہ میڈیا رپورٹ

مئی 23, 2025

بنگلہ دیش میں اتھل پتھل،احتجاج کی نئی لہر،محمد یونس کی استعفیٰ کی دھمکی

مئی 23, 2025

حالیہ خبریں

ہیلتھ ٹپس:شوگر کے مریض اس طرح آم کھائیں ,شوگر لیول متاثر نہیں ہوگا

مئی 23, 2025

تشدد معاملہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے چھ اسٹوڈنٹس کا اخراج، 20 کو وجہ بتاؤ نوٹس

مئی 23, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN