اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

منوررانا سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک، پی ایم سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہارتعزیت

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
370
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ۔ ۱۵؍ جنوری: عالمی شہرت یافتہ شاعراورپوری دنیا میں منفرد شاعری اورلب ولہجہ کی وجہ سے مقام حاصل کرنے والے ، اپنی شاعری میں ’ماں‘ کو خصوصی مقام عطا کرنے والے ہر دل عزیز شاعر منوررانا کوآج لکھنؤ کےعیش باغ سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے نم آنکھوں سے انہیں الوداع کہا۔ منوررانا کی نمازجنازہ لکھنؤکے معروف ادارہ ندوۃ العلماء میں بعد نمازظہرادا کی گئی۔ اس کے بعد عیش باغ واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ منوررانا کے انتقال پروزیراعظم نریندرمودی، کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدرراہل گاندھی، اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، یوپی کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اورمعروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی، مشہورشاعراورکوی کماروشواس سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات، اردوادب کی نامورشخصیات، صحافیوں اورعام لوگوں نے بھی تعزیت کا اظہارکیا۔ سوشل میڈیا پران کے انتقال کی خبربھری پڑی ہے اورلوگوں نے ان کے اشعارکے ذریعہ ہی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ منوررانا کو تعزیت پیش کرنے کے لئے یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اورنغمہ نگارجاوید اختربھی ان کے گھرپہنچے اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔منوررانا کی تدفین میں معروف نغمہ نگارجاوید اخترنے بھی شرکت کی اورتعزیت پیش کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ منوررانا کا انتقال شاعری اواردو کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شاعری متاثرکن ہے، ان کا اپنا اندازتحریرتھا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ انہوں نے منوررانا کے اندازاوراچھی شاعری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اچھی شاعری کرنا کافی مشکل ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ مشکل اپنی شاعری کرنا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں منوررانا کو یاد کیا ہے اورخراج پیش کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کوسراہا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ منوررانا کے انتقال کی خبرسے کافی تکلیف ہوئی ہے۔ اردوادب وشاعری میں ان کی بہترین شراکت داری ہے۔ ان کے وارثین کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھی منوررانا کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا کہ لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے۔ میں اردو میں غزل کہتاہوں ،ہندی مسکراتی ہے۔ اردو کے مشہور شاعر، منور رانا جی کا انتقال ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے الفاظ رشتوں کے خوبصورت تانا بانا بنتے تھے۔ ان کے اہل خانہ اورچاہنے والوں کے تئیں میری تعزیت۔اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے تدفین سے قبل منوررانا کے گھرپہنچ کرآخری دیدارکیا۔ انہوں نے اہل خانہ کو تسلی دی اورغم کی اس مشکل گھڑی میں حوصلہ دیا۔ اس سے قبل انہوں نے منور رانا کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیا تھا۔ انہوں نے ایکس پرایک پوسٹ میں لکھا کہ “تو اب اس گاوں سے رشتہ ہمارا ختم ہوتا ہے ۔ پھرآنکھیں کھولی جائیں کہ سپنا ختم ہوتا ہے۔” ملک کے مشہور شاعرمنور رانا کا انتقال کافی تکلیف دہ ہے۔ مرحوم کی روح کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔ان رہنماوں کے علاوہ بھی متعدد دیگر سیاسی شخصیات نے منور رانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہیں دوسری طرف سماجی اور تعلیمی شخصیات نے بھی منور رانا کے انتقال کو اردو شاعری میں ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN