لکھنؤ:مولانا عمر گوتم، مولانا کلیم صدیقی اور ان کے 14 ساتھیوں کو غیر قانونی تبدیلی مذہب کے معاملات میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت این آئی اے اے ٹی ایس عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔ اس کیس میں ایک ملزم ادریس قریشی کو ہائی کورٹ سے اسٹے مل چکا ہے۔ عدالت کل ان کی سزا کا اعلان کرے گی۔
این آئی اے -اے ٹی ایس کورٹ کے جج وویکانند شرن ترپاٹھی نے ان تمام ملزمان کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قصوروار پایا۔ عدالت نے ان کو تعزیرات ہند کی دفعہ 417، 120 بی، 153 اے، 153 بی، 295 اے، 121 اے، 123 اور غیر قانونی تبدیلی کی دفعہ 3، 4 اور 5 کے تحت مجرم قرار دیا۔
۔ مولانا سمیت تمام ملزمین کو تحویل میں لیکر جیل بھیج دیا گیا ۔
جن دفعات کے تحت عدالت نے قصور وار ٹہرایا ہے اس کے مطابق ملزمین کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور کم سے کم دس سال کی سزا ہوسکتی ہے ۔ کل عدالت فریقین کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کے بعد سزا کا تعین کریگی ۔