اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’میڈیا ون‘ چینل عدالتی جنگ ہار گیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’میڈیا ون‘ چینل عدالتی جنگ ہار گیا
273
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کوچی: (ایجنسی)

کیرالہ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ملیالم نیوز چینل ’میڈیا ون‘ کی ایک اپیل کو مسترد کر دیا جس میں اس نے براڈکاسٹنگ لائسنسن کی تجدید نہ کرنے کے مرکز کےفیصلے کو سنگل بنچ کے ذریعہ قائم رکھنے کو چیلنج کیا تھا۔ اس کی وجہ سے چینل کی نشریات بند ہوگئی ہیں ۔

چیف جسٹس ایم منی کمار اور جسٹس شاجی پی چالی نے چینل کے کچھ ملازمین بشمول ایڈیٹر اور کیرالہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (KWJ) کی طرف سے 8 فروری کو سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو بھی خارج کر دیا۔

مرکزی حکومت نے 31 جنوری کو چینل کی نشریات پر پابندی لگا دی تھی۔ 8 فروری کو کیرالہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزارت داخلہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ’میڈیا ون‘ کو سیکورٹی کلیئرنس نہ دیا جانا جائز ہے ۔

سنگل بنچ نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ ڈاؤن لنک کے رہنما خطوط کے مطابق، منظوری کی تجدید کے وقت بھی سیکورٹی کلیئرنس لازمی ہے۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میڈیا ون کی نشریات پر پابندی لگائی گئی ہو۔ میڈیا ون، دیگر ملیالم چینل ایشیانیٹ کے ساتھ، 2020 کے دہلی فسادات کی کوریج پر مختصر 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں چینلز نے تشدد کی کوریج کرتے ہوئے ’مذہبی مقام پر حملے کی نشاندہی کی اور ایک مخصوص کمیونٹی کی حمایت کی۔‘

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز چینل کے لائسنس کی منسوخی کی وجہ سے اس چینل نے 31 جنوری کو نشریات بند کر دی تھیں۔

31 جنوری کو عدالت نے مرکز کے حکم پر دو دن کے لیے روک لگا دی تھی۔ 2 فروری کو اس میں 7 فروری تک توسیع کی گئی اور پھر اسے ایک دن مزید بڑھا دیا گیا۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 30 ستمبر 2011 کو مدھما براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے شروع کیے گئے میڈیا ون ٹی وی کے لیے نشریات کی اجازت دی تھی۔ 10 سال طویل اجازت کی معیاد 29 ستمبر 2021 کو ختم ہو گئی تھی، اس لیے کمپنی نے پچھلے سال مئی میں اگلے 10 سالوں کے لیے تجدید کے لیے درخواست دی تھی۔

29 دسمبر 2021 کو مرکزی وزارت داخلہ نے اسے سیکورٹی کلیئرنس دینے سے انکار کردیا اور اس سال 5 جنوری کو وزارت نے ایک نوٹس جاری کرکے اس سے وضاحت طلب کی کہ سیکورٹی کلیئرنس سے انکار کے پیش نظر اس کی تجدید کی درخواست کیوں بند نہیں کی گئی۔ اس کے بعد وزارت نے 31 جنوری کو نیوز چینل کی نشریات پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔ چند گھنٹوں بعد، چینل کی انتظامیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN