اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی سرکار این آر آئی ناقدین پر جبر کر رہی ہے: ہیومن رائٹس واچ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
61
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک: ہیومن رائٹس واچ نے سوموار (18 مارچ) کو کہا کہ ہندوستانی حکام بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بولنے والے ہندوستانی نژاد غیر ملکی ناقدین کے ویزے منسوخ کر رہے  ہیں  ۔
وزیر اعظم نریندر مودی اکثر ہندوستانی جمہوریت کا جشن منانے امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور دوسری جگہوں پر پارٹی کی حمایت کرنے والے تارکین وطن کی اجتماعی میٹنگوں میں شرکت کرتے ہیں، جبکہ ان کی حکومت نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جن کے بارے میں ان کا  دعویٰ ہے کہ وہ ملک کی ‘شبیہ کو داغدار‘ کر رہے ہیں۔
اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (اوسی آئی) کا درجہ ہندوستانی نژاد غیر ملکی شہریوں یا ہندوستانی شہریوں سے شادی شدہ غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے، تاکہ  انہیں یہاں  رہنے کے وسیع رہائشی حقوق مل سکیں اور ویزا کی ضروریات کو در کنار کیا جا سکے۔ تاہم، یہ شہریت کے حقوق کے برابر نہیں ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جن لوگوں کا اوسی آئی ویزا اسٹیٹس رد کر دیا گیا ہے، ان میں سے کئی ہندوستانی نژاد ماہرین تعلیم ، کارکن اور صحافی ہیں جو بی جے پی کے ہندو اکثریتی نظریے کی کھلے عام تنقید کرتے رہے ہیں۔
تھے
کچھ لوگوں نے اظہار رائے کی آزادی اور معاش کے اپنے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے آئینی بنیادوں پر ہندوستانی عدالتوں میں اس کارروائی کو چیلنج کیا ہے ۔
ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے کہا، ‘بی جے پی کی توہین آمیز اور امتیازی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے تارکین وطن ہندوستانیوں کے خلاف ہندوستانی حکومت کی کارروائی تنقید اور بات چیت  کے بارے میں اس کے رویے کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکام ہندوستانی کارکنوں اور ماہرین تعلیم سے لے کر بیرون ملک مقیم ہندوستانی نژاد غیر ملکی شہریوں تک ہر ایک کے خلاف سیاسی طور پر جبر کرنے کو آمادہ ہیں۔’
حکومت این آر آئی کے لیے ویزا اسٹیٹس کے بارے میں زیادہ محتاط
بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت حالیہ برسوں میں این آر آئی کے لیے ویزا کی حیثیت کو لے کر زیادہ محتاط ہو گئی ہے۔ 2021 میں حکومت نے 4.5 ملین او سی آئی  کارڈ ہولڈرز کو ‘غیر ملکی شہریوں’ کے طور پر دوبارہ درجہ بندی کرکے ان کی سہولیات کو  کم کر دیا اور اب انہیں تحقیق اور صحافت کرنے یا ‘محفوظ’ کے طور پر درج ہندوستان کے کسی بھی علاقے کا دورہ کرنے کے لیے خصوصی اجازت لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پچھلی دہائی میں حکومت نے مبینہ طور پر ‘آئین کے تئیں  عدم اطمینان‘ کا اظہار کرنے کے لیے  ایک سو سے زیادہ پرمٹ رد کر دیے ہیں اور کچھ این آر آئی کو ملک بدر بھی کیا ہے۔
ظاہر ہے کہ اس سے اوسی آئی کارڈ ہولڈرز کے لیے تشویش بڑھ گئی ہے، چاہے وہ ہندوستان میں رہ رہے ہوں یا بیرون ملک۔ ان میں سے کئی کے والدین بزرگ ہیں اور کچھ کے ہندوستان سے مضبوط ذاتی تعلقات ہیں۔ہندوستانی نژاد سویڈش ماہر تعلیم اشوک سوین کا 2022 میں اوسی آئی اسٹیٹس منسوخ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی، جس میں عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے اپنی کارروائی کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
اس کے بعد جولائی 2023 میں سویڈن میں ہندوستانی قونصل خانے نے سوین کو ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کو ‘مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے’ اور ‘ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش’ کرنے کی وجہ سے ضروری ثبوت فراہم کیے بغیر ان کا او سی آئی اسٹیٹس رد کرنے  کاایک نیا آرڈر بھیجا تھا ۔
جب سوین نے ستمبر 2023 میں اس حکم کو چیلنج کیا تو حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں سکیورٹی ایجنسیوں سے ‘خفیہ’ ان پٹ  موصول ہوئے تھے۔ فروری 2024 میں، سوین کاایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا تھا اور بعد میں ہیک کر لیا گیا تھا ۔سوائن نے ہیومن رائٹس واچ کو بتایا، ‘میرےمعاملے کو ہندوستان سے باہر دیگر ماہرین تعلیم کو ڈرانے یا حکومت کی تنقید نہ کرنےکے لیے مجبور کرنے کے لیے ایک مثال کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ وہ خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ لوگ ملک واپس جانے کا موقع چاہتے ہیں۔’(سورس:دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN