اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی نے ’یوپی-بہار کے بھیا‘ پر کانگریس کو گھیر ا،آپ سےبھی پوچھے سوال

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مودی نے ’یوپی-بہار کے بھیا‘ پر کانگریس کو گھیر ا،آپ سےبھی پوچھے سوال
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فاضلکا؍چنڈی گڑھ(ایجنسی)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی (آپ) اور کانگریس دونوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب پر حکومت کرنے کے قابل نہیں ہیں اور صرف بھارتیہ جنتا پارٹی ہی ریاست میں سرمایہ لا سکتی ہے۔

پنجاب میں انتخابی مہم ختم ہونے سے ایک دن قبل، مسٹر مودی نے ریاست کی حکمراں جماعت کانگریس پارٹی اور اہم اپوزیشن پارٹی’ آپ‘ کو جم کر ہدف تنقید بنایا۔

واضح رہے کہ رائے عامہ کے بیشتر جائزوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ’آپ‘ سب سے آگے چل رہی پارٹیوں میں شامل ہے۔

وزیر اعظم نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آپ کے کنوینر اروند کیجریوال پر قومی دارالحکومت کے لوگوں کو’آیوشمان بھارت‘ اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے دینے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا ’’آیوشمان کارڈ پورے ہندوستان کا ہے لیکن دہلی حکومت اس اسکیم کو نافذ نہیں کرنا چاہتی‘‘۔

دہلی میں آپ کی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’انہوں نے اپنی حکومت میں کسی سکھ کو وزیر نہیں بننے دیا‘‘۔ انہوں نے دہلی میں اسکولوں اور کالجوں کے قریب شراب کی دکانیں کھولیں اور اب وہ کہتے ہیں کہ وہ پنجاب میں منشیات کے خلاف لڑیں گے۔

وہیں یوپی، بہار کے لوگوں کے بارے میں پنجاب کے سی ایم چرنجیت سنگھ چننی کے متنازع بیان سے کانگریس بری طرح گھر گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج پنجاب کے فاضلکا میں یہ مسئلہ اٹھایا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چننی پر حملہ کرتے ہوئے مودی نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ جب چننی یوپی-بہار کے لوگوں کو بھیا کہہ رہے تھے تو دہلی کا خاندان تالیاں بجا رہا تھا۔

مودی نے کہا، ’پورے ملک نے کانگریس کے وزیر اعلیٰ کے بیان پر دہلی کے خاندان کو تالیاں بجاتے دیکھا۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ گرو گوبند سنگھ کہاں پیدا ہوئے تھے؟ پٹنہ صاحب میں، بہار میں۔ کیا گرو گوبند سنگھ کو پنجاب سے باہر نکال دیں گے؟ اس لئے لوگوں کو بانٹنے والی ایسی ذہنیت کے لوگوں کوایک لمحہ کےلیے بھی پنجاب پر حکومت نہیں کرنے دینا چاہئے۔ پی ایم مودی یہیں نہیں رکے، انہوںنے الگا سوال بھی کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کل ہی ہم نے سنت روی داس جینتی منائی تھی۔ سنت روی داس کاجنم کہاں ہوا تھا؟ اترپردیش میں ،وارانسی میں۔ کیا آپ سنت روی داس کو پنجاب سے باہر کریں گے ۔

مودی کے ان دو سوالوں کا جواب کانگریس شاید ہی دے سکے۔ وزیراعلیٰ چننی نے گزشتہ روز روڈ شو کے دوران بھیا والے ریمارکس دیئے تھے۔ اس وقت پرینکا گاندھی ان کے پاس کھڑی تھیں۔ چننی نے کہا تھا، پرینکا گاندھی پنجاب کی بہو ہیں۔ اتر پردیش، بہار، دہلی کے بھیا یہاں آ کر حکومت نہیں کر سکتے۔ ہم یوپی کے بھائیوں کو پنجاب میں نہیں آنے دیں گے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں پرینکا گاندھی مسکراتے ہوئے اور تالیاں بجاتی نظر آئیں۔ چننی کے اس بیان پر حامیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور بلند آواز میں کہا – بولے سو نہال…!

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN