نئی دہلی:رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگاریلی کی شروع ہو چکی ہے۔ پورا رام لیلا میدان انڈیا الائنس میں شامل پاریٹوں کے کارکنان سے بھرا ہوا ہے۔ پورے میدان میں الائنس میں شامل پارٹیوں خاص طور سے کانگریس و عام آدمی پارٹی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ لوگوں میں زبردست جوش وخروش ہے۔
مہا ریلی سے راشٹریہ جنتادل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی خطاب کیا ان کے آتے ہی میدان میں نعرے لگنے لگے انہوں نے اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نعرہ لگارہے ہیں کہ اب کی بار 400 پار، مگر یہ آپ لوگوں کو طے کرنا ہے کہ یہ اگلی بار میں اقتدار میں رہیں گے یا اقتدار سے بے دخل کریں گے۔ انہوں نے کہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مگر ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ لیکن جب ملک کی عوام انہیں جواب دے گی تو مودی جی ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جھوٹ بولنے والے لوگ ہیں۔ یہ لوگ آنکھ پھوڑ کر چشہ دیدیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے لوگوں کو چشمہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی گارنٹی چائنیز مال کی طرح ہے، جب تک الیکشن ہے اس وقت تک ہی مودی کی گارنٹی ہے۔ اس موقع پر تجیسوی نے یادو ملک میں بیروزگاری کی رپورٹ بھی لوگوں کے سامنے پیش کی









