ناصر جنید قتل کیس کے کلیدی ملزم مونو مانیسر جس کابجرنگ دل سے تعلق ہے ہنوز پولیس کی گرفت سے باہر ہے خبر ملی ہے کہ اس نے ‘ ملک سے فرار ہوکر پڑوس کے نیپال میں مبینہ پناہ لی ہے۔ ‘سیاست’ نے ٹربیون انڈیاکے حوالہ سے یہ خبر دی ہے سیاست کا کہنا ہے کہ راجستھان پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پربتایاکہ مونو کے ٹھکانے کی اس وقت جانکاری ملی جب اس نے اپنے ساتھیوں کو فون کالس کیں اور ان کے مالی لین دین کو ریکارڈ کیاگیا۔سیاست کی یہ خبر ڈیلی ہنٹ میں ہےآزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
سیاست کی خبر کے مطابق ٹربیون انڈیانے سینئر عہدیدار کے حوالے سے کہاکہ "اس معاملے میں ہمیں خفیہ جانکاری ملی ہے مگر اس موقع پر ہم زیادہ انکشاف نہیں کرسکتے "۔مونو اور اس کے ساتھیوں پر جنید اور ناصرکےاغوا اور قتل کا الزام ہے۔
واضح ہو 16فروری کوجنید اور ناصر کی جھلسی ہوئی نعشیں ہریانہ کے بھیوانی میں لوہاری کے مقام پر ایک کار سے ملی تھیں۔ ملزموں پر ائی پی سی کی دفعات 302قتل’ 201شواہد کومٹانے کا سبب’ 143غیرقانونی اکٹھا ہونا 365اغوا’367اغوا کرنے کے بعد اذیت پہنچا نےاور 368غیر قانونی حراست کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔








