کابل:افغانستان میں اس وقت1لاکھ 30ہزار سے زائد خواتین ایسے کاروباری اداروں میں کام کررہی ہیں جن کی مالک خواتین ہیں، افغان طالبان کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی 2ہزار500 سے زیادہ خواتین کو کاروباری لائسنس جاری کیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1 لاکھ 30ہزار سے زائد افغان خواتین اس وقت بغیر لائسنس کے کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں، طالبان حکومت میں بھی خواتین اپنے شعبوں میں بخوبی فرائض انجام دے رہی ہیں۔
افغان خواتین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہمیں سکون ہے ، پہلے ہمیں ہروقت خطرہ رہتا تھا کہ کب کوئی فوجی ہمیں اٹھا کر اغوا کرلے، طالبان کی حکومت کے بعد سے ہمیں باہر نکلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے، عام طور پر خواتین نو شعبوں میں سرگرم عمل ہیں، جن میں زراعت، لائیوسٹاک، صحت، صنعت، لاجسٹکس اور خدمات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ سمیت یورپی ممالک امارت اسلامیہ افغانستان میں امن قائم ہونے کے بعد سے پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ خواتین کے حقوق نہیں دیے جارہے ہیں، خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے جیسے الزامات لگا کر عالمی سطح پر افغان حکومت پر تنقید کی جارہی ہے۔(سورس: روزنامہ جسارت)