اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مختار انصاری کے بیٹے پر ایف آئی آر، اشتعال انگیز بیان کا الزام

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مختار انصاری کے بیٹے پر ایف آئی آر، اشتعال انگیز بیان کا الزام
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مئو:(ایجنسی)

اتر پردیش کے ضلع باندہ کی ضلع جیل میں قید مختار انصاری کے بیٹے و اسمبلی الیکشن میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے امیدوار عباس انصاری کے مبینہ دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے متعلقہ دفعات میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انصاری ایک وائرل ویڈیو میں عوامی ریلی کے دوران افسران کو یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ایس پی حکومت آنے پر مؤ میں تعینات افسران سے چن چن کر حساب لیا جائے گا۔

مئو صدر سے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے امیدوار عباس انصاری نے جمعرات کی رات شہر کے پہاڑ پورا میدان میں ایک انتخابی ریلی میں ’باہوبلی‘ لفظ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’جس لیڈر کے ساتھ لاکھوں۔کروڑوں باہوں کا بل ہو وہ باہوبلی نہیں ہوگا تو کون ہوگا؟ ہم ہیں باہوبلی، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر میرے لوگوں کی عزت، آن، بان شان اور آبرو پر کوئی آنچ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اس آنچ کو بجھانہ ہم جانتے ہیں۔ آج تک بجھایا ہے آگے بھی بجھائیں گے۔ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا اس بات سے۔‘‘

مئو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیشل چندر بھان دھولے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ’’عباس انصاری کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ مئو کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج کر کے مئو صدر اسمبلی حلقے کے ریٹرنگ آفیسر کو آگے کی کاروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

ملحوظ رہے کہ انصاری وائرل ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’جس دن میں لکھنؤ سے آیا تھا اس دن ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملا تھا اور لمبی بات ہوئی تھی۔ اور یہ کہہ کر آیا ہوں کہ چھ مہینے تک کسی کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوگی بھیا۔ پہلے جنہوں نے جن کے کیرئیر برباد کئے ہیں۔ جنہوں نے جن کے اوپر مقدمے لگائے ہیں پہلے ان کی تو جانچ پڑتال کر لی جائے۔‘‘

انصاری نے موجود عوام سے کہا ’’آپ سب یہاں بہت پریشان ہوئے ہیں۔ پیسہ لیا گیا ہے، چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے۔ بنکروں کے اوپر ظلم کرنے کے لئے انہوں نے سازشیں رچی ہیں۔ پیٹ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے جب یہ بات کہی چھ مہینے تک کسی کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوگی۔ جو یہاں ہے وہ یہاں ہی رہے گا۔ اپنی طرف اور مخالف سمت میں انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حساب کتاب ہوگا، اس کے بعد ان کی روانگی کاغذات پر مہر ثبت کی جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN