گروگرام: سماجوادی پارٹی کے بانی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادود کا 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ اننہیں طبیعت خراب ہونے کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی تھے۔ یہیں پر انہوں نے آخری سانسیں لیں۔ ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اکھلیش یادو نے لکھا ’میرے عزت مآب والد اور سب کے نیتا جی نہیں رہے‘۔ ملائم سنگھ یادو کو 22 اگست کو سانس لینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
मेरे आदरणीय पिता जी और सबके नेता जी नहीं रहे – श्री अखिलेश यादव
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) October 10, 2022
ان کی طبیعت میں سدھار نہیں ہو رہا تھا اور یکم اکتوبر کی رات کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا، جہاں ایک ڈاکٹروں کا پینل ان کا علاج کر رہا تھا۔ ملائم سنگھ کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے سیفئی لے جایا جائے گا۔ملائم سنگھ یادو کی پیدائش 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفئی گاوں میں مورتی دیوی اور سگھر سنگھ یادو کے کسان فیملی میں ہوئی۔ وہ اپنے پانچ بھائی بہنوں میں رتن سنگھ یادو سے چھوٹے اور ابھے رام سنگھ یادو، شیو پال یادو، راجپال سنگھ اور کملا دیوی سے بڑے تھے۔ پروفیسر رام گوپال یادو ان کے چچا زاد بھائی ہیں۔ والد سگھر سنگھ انہیں پہلوان بنانا چاہتے تھے۔








