سابق ایم پی اور سرکردہ مسلم لیڈرجناب الیاس اعظمی کا اپولو اسپتال دہلی میں انتقال ہو گیا -نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں بارولی میں ہو گی۔
الیاس اعظمی 22 اگست 1934 اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے صدر پور بارولی-پھول پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد معروف ہے-وہ ایک کامیاب ہندوستانی سیاست دان تھے۔ انہوں نے 2004 میں یوپی کےشاہ آباد (لوک سبھا حلقہ) سے اور بہوجن سماج پارٹی سے 2009 میں لکھیم پور کھیری (لوک سبھا حلقہ) کی نمائندگی کی۔ بعد میں وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے اور 2016 میں عام آدمی چھوڑدی







