اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا دوٹوک اعلان:وقف ایکٹ میں ترمیم  ہرگز قبول نہیں کریں گے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
241
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہے کہ وقف ایکٹ 2013، میں کوئی ایسی تبدیلی جس سے وقف جائیدادوں کی حیثیت و نوعیت بدل جائے یا اس کو ہڑپ کرلینا حکومت یا کسی فرد کے لئے آسان ہوجائے ہرگز بھی قابل قبول نہیں ہوگی- اسی طرح  وقف بورڈوں  کے اختیارات  کو کم یا محدود کرنے کو بھی قطعاً  برداشت نہیں  کیا جائے گا-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کے ترجمان  ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں  کہا کہ مصدقہ اطلاعات  کے مطابق حکومت ہند وقف ایکٹ 2013 میں تقریباً 40 ترمیمات کے ذریعہ وقف جائیدادوں کی حیثیت اور نوعیت کو بدل دینا چاہتی ہے تاکہ اس پر قبضہ کرنا اور انہیں  ہڑپ لینا آسان ہوجائے۔ اطلاعات  کے مطابق اس نوعیت  کا بل اگلے ہفتہ پارلیمنٹ  میں  پیش  کیا جاسکتا ہے۔ آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ  یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہے کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں  کے بزرگوں  کے دیئے ہوئے وہ عطیات  ہیں جنہیں  مذہبی اور خیراتی  کاموں  کے لئے وقف کیا گیا ہے- حکومت  نے بس انہیں  ریگولیٹ  کرنے کے لئے وقف ایکٹ  بنایا ہے۔
انہوں نے آگے کہا کہ وقف ایکٹ اور اوقافی جائیدادوں  کو دستور ھند اور شریعت اپلیکیشن ایکٹ 1937 بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس لئے حکومت ھند اس قانون میں کوئی ایسی ترمیم نہیں کرسکتی  جس سے ان جائیدادوں کی نوعیت اور حیثیت ہی بدل جائے۔
انہوں  نے کہا کہ اب تک حکومت  نے مسلمانوں  سے متعلق جتنے بھی فیصلے اور اقدامات  کئے ہیں اس میں  ان سے کچھ چھینا ہی ہے، دیا کچھ نہیں، چاہے مولانا آزاد فاؤنڈیشن کا بند کیا جانا ہو یا اقلیتی  اسکالرشپ کی منسوخی  یا پھر تین  طلاق سے متعلق  قانون ہو-  انہوں نے کہا  کہ یہ معاملہ مسلمانوں  تک محدود نہیں  رہے گا- وقف جائیدادوں  پر تیشہ چلانے کے بعد اندیشہ ہے کہ اگلا نمبر سکھوں اور عیسائیوں  کے اوقافی جائیدادوں اور پھر ھندوؤں کے مٹھوں اور دیگر مذہبی جائیدادوں پر بھی آسکتا ہے-
ڈاکٹر  الیاس نے واضح کیا کہ مسلمان وقف ایکٹ میں  کوئی ایسی ترمیم ہرگز ہرگز بھی قبول  نہیں  کرےگا جو اس کی حیثیت  کو بدل کر رکھ دے۔ اسی طرح وقف بورڈوں  کے قانونی اور عدالتی حیثیت اور اختیارات میں مداخلت کو بھی برداشت نہیں  کیا جائے گا-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کے ترجمان نے این  ڈی اے کی حلیف پارٹیوں اور دیگر اپوزیشن  سیاسی پارٹیوں  سے پرزور اپیل  کی ہیکہ وہ ہر ایسی تجویز و ترمیم کو پوری طرح  مسترد کردیں اور اسے ہرگز ہرگز بھی پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونے دیں-
ڈاکٹر  الیاس نے آگے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  مسلمانان  ھند اور ان کی دینی و ملی جماعتوں  سے اپیل  کرتا ہے کہ وہ مرکزی حکومت  کے اس اقدام کے خلاف متحد ہوکر پیش قدمی کریں- بورڈ  بھی اس اقدام کو ناکام بنانے کے لئے ہر طرح کے قانونی اور جمہوری  راستے اختیار کرے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN