اردو
हिन्दी
اگست 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ناصر اور جنید سپرد خاک ،گاوں والوں کا قبرستان میں دھرنا،جمعیتہ کے وفد کا دورہ

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
155
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھرت پور: ہریانہ میں راجستھان کے دو اغوا شدہ مسلم نوجوانوں ناصر اور جنید کو نام نہاد گئو رکشکوں اور ہندو شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے اراکین کے ذریعے زندہ جلادئے جانے کے بعد آج انہیں سپرد خاک کردیاگیا ۔ اہل خانہ اب تک ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے ، اور حکومت کے خاموش رویے سے ناراض ہیں وہ لوگ اور گائوں والے ناصر اور جنید کی قبر کے پاس ہی احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمین کو جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ۱۵ لاکھ روپیہ دے کر معاملے کو ختم کرناچاہتی ہے اور ہمارے ساتھ انصاف نہیں کرنا چاہتی ہے۔ مہلوکین کے اہل خانہ نے قبرستان میں دوران احتجاج کہاکہ ہمیں ایک کروڑ روپئے دئیے جائیں تاکہ ان کے بچوں کی پرورش ہوسکے اور ایک سرکاری نوکری دی جائے، ملزمین کو پھانسی دی جائے، اور ان دہشت گرد گروہ پر پابندی لگائی جائے۔ ادھر بجرنگ دل کے کسی ممبر کو انتظامیہ نے گرفتار بھی نہیں کیا ہے لیکن بجرنگ دل اور دیگر شدت پسند ہندو تنظیموں کے افراد ان ملزموں کی حمایت میں احتجاج کرنے لگے
دریں اثناء جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے میوات میں دو مسلم نوجوان جنید اور ناصر کے وحشیانہ قتل اور جلادینے کے واقعات پر گہری تشویش اور سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانیت سوز اور دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے مرکز اور ہریانہ کی سرکار سے مطالبہ کیا ہے ملزموں کے خلاف یواے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کا کوئی شخص اگر دو لفظ بول دیتا ہے تو اس پر دہشت گردی کے مقدمات عائد کیے جاتے ہیں۔ یہاں دولوگوں کو مار کر جلا دیا گیا ، مگر ملزمین پر معمولی دفعات عائد کی گئی ہیں،جو عدل و انصاف کے تئیں سرکار کے دوہرے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ اس طرح کے ظالمانہ ، وحشیانہ اور مکروہ عمل کو کسی بھی مہذب سماج بالخصوص بھارت جیسے عظیم جمہوری ملک میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ اسی ہریانہ اور راجستھان کی سرزمین پر ماضی میں اکبرخان ، جنید خاں، رکبر خاں،عمر ، افرازل وغیرہ کی ماب لنچنگ میں پولس انتظامیہ اور راجستھان و ہریانہ سرکاروں کے رویے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان گئو رکشکوں اور دہشت گردوں کومحض پشت پناہی حاصل نہیں ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی بھی کی جارہی ہے
اور یہ عناصر سرکاری سرپرستی میں کھلے عام لوگوں کو قتل کرتے ہیں ، ان پر گولیاں برساتے ہیں، ویڈیو بنا کر ٹوئیٹر پر ڈالتے ہیں، پھر وہ پولس انتظامیہ کے ساتھ اپنا فوٹو کھینچ کر اپنی طاقت اور رعب کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔مولانا مدنی نے ایسے حالات میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واقعہ میں مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت مقدمات قائم کیے جائیں ، اس معاملے میں قصور وار پولس افسران کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے ، اور پورے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے ۔ ۔دریں اثنا آج جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ کے ایک وفد نے موضع گھاٹ میکا ضلع بھرت پور کا دورہ کیا جہاں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ہر ممکن انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے گاؤں کے مجمع عام سے خطاب کیا اور ان کو صبر واستقامت کی تلقین کی۔ وفد میں ناظم عمومی کے ہمرا مولانا غیور احمد قاسمی، مفتی ذاکر حسین قاسمی ، مولانا محمد یحیی کریمی،مفتی محمد سلیم ساکرس، قاری محمد اسلم بڈیڈ،مفتی رضوان ، مولانا عبیداللہ ، ماسٹر قاسم ،متھرا سے مولانا جمال الدین ، ماسٹر محمد عابد، حافظ محمد یامین، ماسٹر محمد شبیر وغیرہ شامل تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN