نوح: انتظامیہ کی ممانعت کے وی ایچ پی یاترا وی ایچ پی یاترا نکالنے پر اڑی ہوئی ہے جس کے پیش نظر ہریانہ کے نوح میں انٹرنیٹ خدمات دوبارہ بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ضلع میں ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے 28 اگست کی رات 12 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات اور بلک ایس ایم ایس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے نوح میں 28 اگست کو دوبارہ برجمنڈل یاترا نکالنے کے اعلان کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیا ہے۔نوح ضلع انتظامیہ نے وی ایچ پی اور دیگر ہندو تنظیموں کو 28 اگست کو دوبارہ یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے لیکن ہندو تنظیمیں یاترا نکالنے پر بضد ہیں۔
نوح کے ڈی سی دھیریندر کھڈگتا نے 25 اگست کو محکمہ داخلہ کو ایک خط لکھ کر ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات اور بلک ایس ایم ایس سروس پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی تاکہ برج منڈل یاترا نکالے جانے کی صورت میں کسی بھی قسم کے تشدد اور افواہوں کو روکا جا سکے۔








