اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نئے امیر حافظ نعیم:نظریات پر شخصیت حاوی؟جماعت اسلامی پاکستان پاپولرازم کی راہ پر

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
231
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پڑوس کا احوال:ضیاء الرحمن
حافظ نعیم الرحمن کے بطور امیر جماعتِ اسلامی انتخاب کا معاملہ پاکستان کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ماہرین اس انتخاب کو مذہبی سیاسی قوت کے اندازِ سیاست میں بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے ساتھ ساتھ جماعتِ اسلامی کے اندرونی حلقوں کا بھی یہی خیال ہے کہ مرکزی امارت کے لیے حافظ نعیم الرحمن کا انتخاب جماعتِ اسلامی کے ارکان کی اس خواہش کا عکاس معلوم ہوتا ہے کہ اس کی قیادت کو بدلتی سیاست کے عملی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
اگرچہ جماعتِ اسلامی انتخابات کے دوران ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں اتنی کامیاب نہیں ہو سکی۔ لیکن سیاسی مبصرین کے لیے جماعتِ اسلامی کے امیر کے انتخاب کا معاملہ ہمیشہ دل چسپی کی وجہ بنتا ہے جس کی وجہ اس پارٹی کا سیاسی نظریہ اور اسٹریٹ پاور ہے۔
البتہ حافظ نعیم الرحمن کے انتخاب کو سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر جس بڑے پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی ہے۔ مبصرین کے نزدیک پاکستان کے حالیہ انتخابات اور اس کے بعد ہونے والی نئی سیاسی صف بندی اس کی بنیادی وجہ ہے۔
’سب سے پرانی‘ جماعت کے نئے امیر
جماعت اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق وہ ’ملک کی سب سے بڑی اور پرانی اسلامی تحریک‘ ہے۔ یہ قیامِ پاکستان سے قبل 26 اگست 1941 میں وجود میں آئی تھی۔
جماعت اسلامی کے قیام سے لے کر اب تک چھ امیر منتخب ہوئے ہیں جن میں اس کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی، میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد، منورحسن، سراج الحق اور اب حافظ نعیم الرحمن شامل ہیں۔جماعتِ اسلامی کی جانب سے نو منتخب امیر کے جاری کردہ تعارف کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن 1972 میں حیدرآباد، سندھ کے ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین ہندوستان کے شہر علی گڑھ سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔
نعیم الرحمن نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد سے حاصل کی اور وہیں قرآن بھی حفظ کیا۔ بعدازاں کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینئرنگ کیا اور کراچی یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔
جماعتِ اسلامی میں شمولیت سے قبل وہ پارٹی کے اسٹوڈنٹ ونگ اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن اور 1998 میں اس کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ بھی رہے۔ جماعتِ اسلامی میں شامل ہونے کے بعد 2013 میں وہ کراچی کے امیر منتخب ہوئے۔
*جماعت اسلامی میں کون کب تک امیر کے منصب پر فائز رہا؟
*سید ابو الاعلیٰ مودودی (بانی امیر)
1941-1972
*میاں طفیل محمد
1972-1987
*قاضی حسین احمد
1987-2009
*سید منور حسن
2009-2014
*سراج الحق
2014-2024
مولانا مودودی کے بعد جماعتِ اسلامی کے مرکزی امراء بننے والوں میں وہ علمی قابلیت دیکھنے میں نہیں آتی۔
جماعتِ اسلامی کے تنظیمی معاملات اور طرزِ سیاست پر نظر رکھنے والے سینئر صحافی اور تجزیہ کار سجاد میر کہتے ہیں کہ حافظ نعیم ملکی سیاست میں جماعتِ اسلامی کے ایک جارحانہ رہنما کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں جو دعوت کے ساتھ ساتھ سیاسی پیغام بھی پُر زور طریقے سے پیش کریں گے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد میر کا کہنا تھا کہ ترکیہ، تیونس سمیت دنیا کے وہ ممالک جہاں اسلامی تحریکیں چل رہی ہیں، وہاں یہ بحث بھی چل رہی ہے کہ تبلیغ کو سیاست سے علیحدہ نہ کیا جائے-صحافی فیض اللہ خان کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم سے جماعت کے نوجوان طبقے کو کافی امیدیں وابستہ ہے جو بدلتے ہوئے دور کے مطابق جماعت میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
شخصیت یا نظریات؟
حافظ نعیم الرحمن کے مرکزی امیر بننے کے بعد تجزیہ کاروں اور جماعت کے اندرونی حلقوں میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ کیا اب جماعت اسلامی کی تنظیم پر نظریات کے مقابلے میں شخصیت حاوی ہو رہی ہے۔
بعض مبصرین کے مطابق 2022 میں ہونے والے کراچی کے بلدیاتی انتخاب میں جس طرح حافظ نعیم الرحمن کے نام اور تصویر پر ووٹ مانگے گئے یہ جماعتِ اسلامی کی روایتی سیاست سے مختلف انداز تھا۔ کراچی میں 2016 سے قبل متحدہ قومی موومنٹ بھی تقسیم کا شکار ہونے سے پہلے تک پارٹی بانی الطاف حسین کے نام اور تصویر پر الیکشن لڑتی تھی۔
٭نئے امیر کو درپیش چیلنج؟
ملک میں جاری پاپولسٹ سیاست کی لہر سے جماعتِ اسلامی بھی شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کے ارکان نے جماعت کے اندر ہی پاپولر رہنما حافظ نعیم الرحمن کا انتخاب کیا۔
جماعتِ اسلامی کے نئے امیر کے لئے عمران خان کی ‘کرشماتی شخصیت کے اردگرد گھومتی” پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنا ایک مشکل چیلنج ہے۔
بعض تجزیہ کار اور جماعتِ اسلامی کے اندرونی حلقوں کا خیال ہے کہ حافظ نعیم الرحمن پی ٹی آئی کی مقبولیت کے عوامل کو دیکھے ہوئے جماعت کے تنظیمی ڈھانچے میں متعدد بنیادی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
ان تبدیلیوں میں پارٹی سرگرمیوں میں خواتین کی نمایاں شرکت کے ساتھ ساتھ پارٹی کے پروگرام اور بیانیے کو پھیلانے کے لیے روایتی میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال شامل ہے (سورس :وائس آف امریکہ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN