اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دینی و سماجی تنظیموں کا نیا وفاق:امید، امکانات

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:محمد خالد اشو جمیعت العلماء ، جماعت اسلامی ہند، جمیعت اہل حدیث ، امارت شریعہ بہار و اڑیسہ اور آل انڈیا ملی کونسل نے ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایک ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ھے جو کہ ایک بہت ضروری اور اہمیت کا حامل فیصلہ ھے. اس سے قبل بھی مختلف موقعوں پر مسلم قائدین نے ایک ساتھ مل کر اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا ھے مگر اس بار اس کی نوعیت ذرا مختلف ھے اور ان تنظیموں نے شمالی ہند کے مختلف صوبوں میں امن و انصاف مہم کے تحت امن و انصاف کانفرنس کرانے کا اہتمام کیا ھے جس کی اب تک احمد آباد، گوہاٹی اور لکھنؤ میں کانفرنس منعقد کرائی گئی ہیں اور جلد ہی رانچی اور جے پور میں بھی امن و انصاف کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا.

ملک کے حالات کو سازگار اور پر امن بنانے کے لئے اس طرح کی کوششوں کا استقبال کیا جانا چاہئے مگر سوال یہ ھے کہ کیا کبھی وہ وقت بھی آئے گا جب کہ آزاد بھارت میں ملّی سرگرمیوں اور کاوشوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور پھر نتائج کی بنیاد پر حال و مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی.ملک آزاد ہونے کے بعد پورے ملک خاص طور پر شمالی ہند میں فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں مسلمانوں کو جان و مال کا نقصان پہنچایا جاتا رھا ھے. جس کے سدباب کے لئے مسلم قائدین اپنے اپنے طور پر کوشش کرتے رھے تھے مگر کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آ رھا تھا تو پھر مسلم قائدین نے حالات پر قابو پانے کے لئے ایک ساتھ مل کر کوشش کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں 1964 میں مسلم مجلس مشاورت کا قیام عمل میں آیا تھا. جس کے اغراض و مقاصد میں شامل تھا کہ مشاورت کے ذریعہ مسلمانوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کی کوششوں کے ساتھ ہی ملک کی قومی یکجہتی کو بھی مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کوشش کی جائے گی اور سنجیدہ و باشعور برادران وطن سے قریبی تعلقات بنائے جائیں گے تاکہ ملک میں سبھی کے لئے امن و انصاف کے ساتھ رہنا ممکن ہو سکے. اس کے علاوہ مشاورت نے حکمت عملی اختیار کی تھی کہ کوئی بھی مسئلہ پیدا ہوگا تو اس کے حل کے لئے اقتدار اور انتظامیہ کے ذمہ داروں سے رابطہ قائم کیا جائے گا. مشاورت کے آغازی دور میں تو اقتدار و انتظامیہ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے افہام و تفہیم کا عمل اختیار کیا گیا تھا مگر کچھ مدت گزرنے کے بعد مسلم مجلس مشاورت کا کام صرف اقتدار کی مخالفت اور مذمت تک محدود ہو گیا تھا. جس کی وجہ سے مسلم مجلس مشاورت میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور وہ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی. مولانا احمد علی قاسمی صاحب کی کوششوں سے مشاورت متحد ہوئی تھی مگر عجیب بات ھے کہ جلد ہی متحدہ مشاورت میں اندرونی اختلافات پیدا ہوئے اور بڑھتے بڑھتے وہ اتنے شدید ہو گئے کہ جس نے مسلم مجلس مشاورت کے وجود پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا.
اللہ تعالیٰ نے ہمیں انفرادی اور اجتماعی زندگی کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے بہترین رہنمائی فرمائی ھے؛
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اُس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ھے اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناً تمہارے اُن سب اعمال سے باخبر ھے جو تم کرتے ہو ۞ سورۃ الحشر آیت.
یقیناً ملک کے حالات بہت تشویشناک ہیں اور ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ھے کہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کرے..

مسلم تنظیموں اور جماعتوں کے ذریعہ جو متحدہ پلیٹ فارم بنایا گیا ھے اس کو ایک وفاق کی شکل دی جائے اور ملک کے سبھی معاملات میں بہتری لانے کے لئے اس کے ذریعہ کوششوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے. امن و انصاف مہم میں شامل سبھی تنظیمیں کل ہند سطح پر کام کر رہی ہیں اس لئے بہت مناسب ہوگا کہ ملک کے ہر صوبہ میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے جو کہ اپنے اپنے صوبہ کے امن پسند افراد کو ساتھ لے کر انتہا پسند تنظیموں سے رابطہ کرے اور ان کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کرے. جس مقام پر بھی تشدد یا کسی طرح کا قانونی یا انتظامی مسئلہ پیدا ہو جائے وہاں کے سیاست دانوں، انتظامیہ کے ذمہ داروں اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں اور اجتماعی طور پر مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے. عام حالات میں بھی مختلف قسم کے خیر سگالی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور صرف شہروں میں ہی نہیں بلکہ قصبات اور دیہی علاقوں تک اس مہم کو پہچانے کی کوشش کی جائے. ہر مقام پر ایک ایسا گروپ بنایا جائے جو کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کا جائزہ لے اور جب بھی معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جائے تو فوری طور پر متعلقہ ذمہ داروں کو متوجہ کرایا جائے. یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہئے کہ معاشرتی مسائل کو اجتماعی طور پر ہی حل کیا جا سکتا ھے اور اجتماعیت جتنی مضبوط ہوگی اتنا ہی معاشرے پر اس کا اثر ہوگا. امن و انصاف کا معاشرہ تشکیل دینے کے لئے ضروری ھے کہ ملک کی تاریخ، مزاج کو بھی سمجھنے کی کوشش کی جائے. اس ملک کی تاریخ بتاتی ھے کہ دنیا کے مضبوط ترین حکمرانوں نے اس ملک میں آ کر اپنی اپنی حکومت قائم کیں جس کی آخری کڑی اس ملک پر برطانیہ کا قبضہ تھا. اس کے ساتھ ہی یہ بھی حقیقت ھے کہ انگریزوں کے علاوہ کسی بھی حکمراں نے یہاں کے معاشرتی نظام سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی تھی جب کہ آج ملک میں جو بھی معاشرتی منافرت موجود ھے وہ سب انگریزوں کے دور حکومت میں بڑے منصوبہ بند طریقے سے پیدا کی گئی تھی اور اس کو سمجھے بغیر یہاں کے معاشرے کو پر امن معاشرہ بنانا انتہائی مشکل کام ھے مگر اس مشکل پر قابو پانے کا آسان طریقہ ھے کہ اس ملک کے سبھی مذاہب اور نظریات کے باشعور افراد کو ایک ساتھ لے کر ملک میں امن و انصاف کا ماحول سازگار کیا جائے
(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN