نئی دہلی:سپریم کورٹ کے جسٹس بھوشن رام کرشنا گاوائی نے کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے دہشت گردی کے ایک مقدمے میں پانچ مسلم ملزموں کو بری کرنے کے خلاف این آئی اے کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔انگلش نیوز پورٹل مکتوب میڈیا نے رپورٹ کیا
یہ ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ یہ کیرالہ میں دہشت گردی کا پہلا کیس تھا جس کی تحقیقات NIA، کے ذریعے کی گئی تھی، جس کی اکثر انسانی حقوق گروپوں اور اپوزیشن لیڈروں نے مبینہ طور پر سخت قوانین کے ذریعے اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے ریاستی آلہ کار کے طور پر کام کرنے پر تنقید کی تھی.
پانچ مسلمان ، نظام الدین، رازق رحیم، شمس، انصار، اور پی اے شادولی کو 2006 میں "ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار” کے موضوع پر ایک جلسہ منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ یہ اجتماع ممنوعہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا کی کیرالہ کے پنائیکولم میں خفیہ میٹنگ تھی۔
2015 میں، این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے انصار اور رازق کو بغاوت کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی، جب کہ شماس، شادولی اور نظام الدین کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت 12-12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تاہم، چار سال بعد، کیرالہ ہائی کورٹ نے ان پانچوں افراد کو ان کے حق میں ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔








