لکھنؤ:(ایجنسی)
اترپردیش میں عالمی وبا کووڈ-19 کے لگاتار کم ہوتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ریاست میں نافذ نائٹ کرفیو کو فوری اثر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیشن کمار اوستھی کے ذریعہ ہفتہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن میں قابل ذکر کمی کو دیکھتے ہوئے رات کے کرفیوختم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے قہر کی وجہ سے گذشتہ نو جنوری کو رات دس بجے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو کے احکامات دئیے گئے تھے جبکہ 13فروری کو اس میں راحت دیتے ہوئے کرفیو کی مدت رات 11بجے سے صبح 5بجے تک کردی گئی تھی۔
اوستھی نے کہا کہ چونکہ اب کرفیو کا اثر کمزور پڑ چکا ہے۔ اس لئے 19فروری سے اسی پوری طرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔










