تحریر:محمد خالد (لکھنؤ)
ٹیلگو دیسم پارٹی کے سربراہ چندر بابو نائڈو نے اعلان کیا ھے کہ آندھرا پردیش میں حکومت سازی کے بعد آندھرا پردیش کے حاجیوں کو ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی.
ہم نائڈو صاحب کی اس پیشکش کے جواب میں کہنا چاہتے ہیں کہ حج ہمارا مذہبی عمل ھے اس لئے ہمیں اس کی ادائیگی کے لئے کسی سبسڈی یا مالی تعاون کی ضرورت نہیں ھے بلکہ چونکہ یہ ہمارا مذہبی معاملہ ھے اور جس طرح ہم لوگ اپنی مساجد، مدارس، اسکول ،کالج اور دیگر تمام مذہبی معاملات کا انتظام خود ہی کرتے ہیں، اسی طرح حج کے لئے بھی ہمیں خود مختاری دی جائے.
ہمارا مطالبہ ھے کہ حج کے پورے نظام کو اٹونمس باڈی کے زمرے میں لایا جائے جس میں تمام معاملات بشمول ائرلائن کا انتخاب اٹونمس باڈی کے تحت انجام دیا جائے. جس میں حاجیوں کے رجسٹریشن سے لے کر قیام و طعام و دیگر سبھی معاملات اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے لئے گلوبل ٹنڈر کی سہولت فراہم کی جائے.
انسٹیٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ (اشو) کی ملت اسلامیہ ہند کے ذمہ داران سے گزارش ھے کہ نائڈو صاحب کی اس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ منع کر دیا جائے.