اردو
हिन्दी
اپریل 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزوہ ہند سے متعلق پرانے فتوے پر دارالعلوم دیوبند کو نوٹس, ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
815
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند۔ ۲۲؍ فروری: (سمیر چودھری اور ایجنسی)ایشیاء کی عظیم اسلامی یونیورسٹی اور آزادی ہند میں نمایاں کردارا کرنے والا تعلیمی ادارہ ’دارالعلوم دیوبند ‘ ایک پرانے فتویٰ کی وجہ سے سرخیوں میں آگیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے سہارنپور انتظامیہ کو ایک خط لکھ کر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ سے غزوہ ہند کو تسلیم کرنے کا فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔کہا گیا ہے کہ غزوہ ہند میں مرنے والے عظیم قربانیاں دینے والے ہوں گے۔ غزوہ ہند کو جواز فراہم کرنے کے لیے دارالعلوم دیوبند نے صحاح ستہ کی کتاب سنن النسائی کا حوالہ دیا ہے۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث مروی ہے۔ انہوں نے غزوہ ہند پر کہا کہ میں اس کے لیے اپنی جان و مال قربان کروں گا۔ میں سب سے پہلے عظیم قربانی دوں گا۔کتاب شائع کرنے والے ادارے کا نام بھی دیا گیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے غزوہ ہند کے فتوے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو لکھے خط میں کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ این سی پی سی آر کا کہنا ہے کہ دارالعلوم دیوبند مدرسہ میں بچوں کو ملک مخالف تعلیمات دے رہا ہے۔ ملک مخالف تعلیمات اسلامی بنیاد پرستی کو فروغ دے رہی ہیں۔این سی پی سی آر نے اس فتوے کو جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 75 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ فتویٰ کے مواد سے ملک کے خلاف نفرت پھیل سکتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو دارالعلوم کی ویب سائٹ چیک کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ این سی پی سی آر کے مطابق فتویٰ سے ملک کے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔اس لیے ویب سائٹ کو فوری طور پر چیک کر کے بلاک کر دیا جائے۔دیوبند سے سمیر چودھری کی رپورٹ کے مطابق ’’ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پرپندرہ سال قبل ڈالے گئے غزہ ہند کے متعلق فتویٰ کا شوشہ لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک قبل اٹھاتے ہوئے چائلڈ کمیشن (NCPCR)نے سخت اقدامی کارروائی کے لئے ضلع کے اعلیٰ افسران کو دارالعلوم دیوبند کے خلاف سخت قانونی کاروائی کئے جانے کے سلسلہ میں حکم نامہ جاری کیا ہے، جسکی تعمیل میں ضلع انتظامیہ اور پولیس تفتیش میں مصروف ہے اور دیوبند کے تھانے میں دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور یہاں انتظامی افسران نے دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے پوری صورت حال پر گفتگو کی۔ اس سلسلہ میں ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے پولیس و انتظامیہ اور میڈیا کے سامنے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ ہند کی بابت جو پیشین گوئی فرمائی تھی اس میں وقت کا کوئی تعین نہیں ہے لیکن ہمارے نزدیک غزوہ ہند ماضی میں ہو چکا ہے ،ہم مانتے ہیں کہ محمد بن قاسم 711ء میں ہندوستان آئے اور 713ء تک انکی فتوحات کا سلسلہ سندھ میں جاری رہا اس لئے جو لوگ غزوہ ہند کو بد نیتی کے ساتھ ہندوستان کے مستقبل اور آئندہ پیش آنے والے کسی غزوہ سے منسوب کرتے ہیں وہ غلط ہے۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر غزوہ ہند کی فضیلت پر کوئی بیان اور فتوی نہیں ڈالا گیا بلکہ2009ء میں ایک مستفتی کے سوال پر حدیث شریف کا متن نقل کر دیا گیاجس سے اطفال کے ذہنوں میں غلط تعلیم داخل ہونے یا اس کے منفی اثرات مرتب ہونے کا دور دور بھی کوئی سوال نہیں اٹھتا۔انھوں نے کہا کہ اس کے با وجود این سی پی سی آر کی جانب سے دارالعلوم دیوبند کے خلاف اٹھایا گیا یہ قدم مذموم اور باعث افسوس ہے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف اس موضوع پر ہونے والی قانونی کاروائی کے مسئلہ پر ہم جلد ہی انصاف کے لئے عدالتی کاروائی کریںگ۔ ا نھوں نے کہا کہ یہ بات متعدد مرتبہ واضح کی جا چکی ہے کہ فتوی ایک شرعی رائے ہے اس پر عمل کرنے کے لئے ہندوستان میں کسی کو جبراًپابند نہیں کیا جاتا مزید یہ کہ فتویٰ از خود جاری نہیں کیا جاتا بلکہ یہ کسی کے سوال کا جواب ہوتا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کو فتویٰ دینے کادستوری جواز حاصل ہے ـ۔
دریں اثنا اس سلسلہ میں سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندر نے کہا کہ اس معاملہ میں این سی پی سی آر کی جانب سے ہمیں نوٹس موصول ہوا ہے، جسکی بنیادمقامی افسران کو دارالعلوم دیوبند بھیجا گیا ،پورے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے، جس کے بعد ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ ادھر بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ فتویٰ آئین کے خلاف اور پاکستان پرستی پر مبنی ہے،

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
Iran US Talks News
خبریں

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

19 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN