حماس تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کو اس کے ارکان، افسروں اور ساز و سامان کے لحاظ سے نقصان پہنچایا۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا اسرائیل چوبیس گھنٹے اپنا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب وہ جنوبی غزہ پر اسی طرح بمباری کر رہا ہے جیسا اس نے شمالی غزہ میں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے شفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر کو کمپلیکس خالی کرانے کے لیے 6 بار طلب کیا اور طبی عملے کو وہاں سے جانے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ان علاقوں میں قتل عام کر رہی ہے جو اس کے دعویٰ کے مطابق محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا شہید ہونے والوں میں سے 43 فیصد جنوبی غزہ کی پٹی میں ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کو شفا ہسپتال میں کوئی مبینہ کمانڈ روم نہیں ملا۔ یاد رہے اسرائیل نے ہسپتال میں حماس کے کمانڈ روم کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے شفا ہسپتال سے کچھ لاشیں بھی اغوا کرلی ہیں اور اسی بنا پر اسرائیل اب حماس کے متعدد رہنماؤں کو مار ڈالنے کا دعویٰ کر رہا ہے۔
العربیہ نے شفا ہسپتال کے اندر سے خصوصی مناظر نشر کیے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے کچھ لاشیں منتقل کی ہیں۔ ہفتے کے روز حماس نے اپنی قانون ساز کونسل کے سربراہ احمد بحر کی ہلاکت کا اعلان کیا اور بتایا کہ احمد بحر اسرائیلی بمباری کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اپنے ایک سینئر رہنما کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے اس جنگ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے