اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کشمیر پر او آئی سی کا تبصرہ غیرضروری:بھارت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کشمیر پر او آئی سی کا تبصرہ غیرضروری:بھارت
83
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

ہندوستان نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں حد بندی کی کارروائی پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ریمارکس کو غیر ضروری قرار دیا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی ہے کہ او آئی سی سکریٹریٹ نے ایک بار پھر بھارت کے اندرونی معاملات پر نامناسب تبصرہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا :’پہلے کی طرح، حکومت ہند مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر پر او آئی سکریٹریٹ کے ذریعہ کئے گئے دعوؤں کو واضح طور سے خارج کرتی ہے ۔ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ ہے۔

بتادیں کہ حد بندی کمیشن، جو جموں و کشمیر میں پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں کے دوبارہ شیڈولنگ سے متعلق ہے، نے اس ماہ کے شروع میں اپنی حتمی رپورٹ کو مطلع کیا۔

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کر دی ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں 24 نشستیں ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیر میں 9 سیٹیں درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق جموں میں 6 اسمبلی سیٹیں بڑھیں گی جب کہ کشمیر میں ایک۔ اب تک جموں میں 37 اور کشمیر میں 46 سیٹیں تھیں۔ اس طرح جموں میں 43 جبکہ کشمیر میں 47 سیٹیں ہوں گی۔

5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ریاست کو تقسیم کر دیا گیا اور مکمل ریاست کا درجہ بھی ختم کر دیا گیا۔

حد بندی کمیشن میں سپریم کورٹ کی سابق جج رنجنا پرکاش دیسائی، چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا اور الیکشن کمشنر چندر بھوشن کمار شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما اور چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار بھی حد بندی کمیشن کے ممبر ہیں۔

تاہم، این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’او آئی سی کو ایک ملک کے کہنے پر ہندوستان کے خلاف اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے۔‘

حد بندی کے کام کی تکمیل نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کر دی ہے۔ جون 2018 سے ریاست میں کوئی حکومت موجود نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN