نئی دہلی (ایجنسی)
دہلی فسادات کیس میں سازش کے الزام میں عمر خالد کی درخواست ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ نے زبانی طور پر کہا کہ خالد کی مہاراشٹر کے امراوتی میں کی گئی تقریر قابل اعتراض تھی اور پہلی نظر میں یہ قابل قبول نہیں تھی۔ جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے کہا کہ یہ تقریر قابل اعتراض اور ناگوار ہے۔
بنچ نے سوال کیا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ استعمال کیے گئے یہ الفاظ لوگوں کے لیے توہین آمیز ہیں۔ یہ تقریباً ایسا ہی ہے جیسے ہندوستان کی آزادی کی جنگ صرف ایک برادری نے لڑی تھی۔ بنچ نے سوال اٹھایا کہ کیا گاندھی جی یا شہید بھگت سنگھ جی نے کبھی یہ زبان استعمال کی ہے؟
ہمیں آزادی اظہار کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں، لیکن آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ بنچ نے یہ ریمارکس اس وقت دیے جب خالد کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل تردیپ پیس نے عدالت کے سامنے خالد کی تقریر کا ایک حصہ پڑھ کر سنایا۔
جب بنچ نے پوچھا کہ خالد پر کیا الزام ہے؟ اس کے جواب میں خالد کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ تردیپ پیس نے دلیل دی کہ خالد پر سازش کا الزام ہے لیکن وہ شہر میں موجود نہیں ہیں، جو تقریر کی گئی وہ قابل قبول نہیں ہے۔
مندرجہ بالا زبانی تبصرے کرتے ہوئے، بنچ نے خالد کی ضمانت کی درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا اور اسے تین دن میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ درخواست پر اگلی سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔
عمر خالد، جو 19 ماہ سے جیل میں ہیں، نے کڑکڑڈوما کورٹ کے 24 مارچ کو ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ خالد کو فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی فسادات کیس میں 13 ستمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ حراست میں ہے۔










