اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب کے خلاف بوئی جانے والی نفرت کے سبب ہماری امیدیں ختم ہو گئیں، عرضی گزار طالبہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حجاب کے خلاف بوئی جانے والی نفرت کے سبب ہماری امیدیں ختم ہو گئیں، عرضی گزار طالبہ
165
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور ؍اُڈپی:(ایجنسی)

کرناٹک کے اُڈپی گرلس پری یونیورسٹی کالج کی تین طالبات جو حجاب پہننے کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر چکی ہیں، انہیں حجاب پہننے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان میں سے ایک طالبہ نے حجاب کے خلاف نفرت کے بیج بونے کے لئے کالج کے عہدیداروں پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ کالج میں سائنس کی 6 طالبات میں سے تین عرضی گزاروں الماس اے ایچ، ہاجرہ شفا اور بی بی عائشہ کو پیر کے روز امتحان سے محروم کر دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طالبات میں سے ایک نے کنڑا اور اردو زبان میں ویڈیو پوسٹ کی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ کالج کے پرنسپل کی جانب سے انہیں بے رحمی سے کالج کے احاطہ سے باہر نکلنے کے لئے کہا گیا اور ان کے خلاف معاملہ درج کرنے کی دھمکی دی گئی۔

طالبات میں سے ایک الماس نے کہا کہ ’’آج ہمارا آخری پریکٹیکل امتحان تھا۔ ہم نے اپنی کتابیں پوری کر لی تھیں اور پریکٹیکل امتحان میں بڑی امید کے ساتھ شامل ہونے کے لے آئے تھے۔ یہ بہت مایوس کن تھا جب ہمارے پرنسپل نے ہمیں یہ دھمکی دی کہ آپ کے پاس 5 منٹ ہیں۔ یا تو واپس لوٹ جاؤ نہیں تو پولیس میں شکایت درج کرا دی جائے گی!

انہوں نے کہا کہ ’’ابھی ہمیں پریکٹیکل میں حصہ لینے کے لیے اپنی لیب میں ہونا چاہیے تھا، واپس لوٹنے کے لیے مجبور نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ میری کالج سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ حجاب کے خلاف بوئی جانے والی نفرت کی وجہ سے ختم ہو گئی ہیں۔‘‘ تاہم پرنسپل رودرے گوڑا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ریاست کے پری یونیورسٹی کالجوں میں تقریباً 80000 مسلم لڑکیاں زیر تعلیم ہیں اور ان میں سے صرف چند ایک ہی بغیر حجاب کے کلاسز میں شرکت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ انہیں ان طلباء کے پیچھے کسی تنظیم کے کردار پر شبہ ہے اور محکمہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ دریں اثنا، حجاب کے معاملے کو دیکھنے کے لیے قائم ہائی کورٹ کی ایک بڑی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN