آخر اویسی کی پارٹی کو یوپی میں ایک سہارا مل گیا خبر کے مطابق اکھلیش یادو کے ساتھ سیٹوں پر اختلاف کے بعد اپنا دل کمیراوادی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے گی۔ آج دوپہر لکھنؤ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ۔ اس دوران یہ خبریں بھی آئیں کہ پلوی پٹیل مایاوتی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں اور وہ بی ایس پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس اتحاد کا باضابطہ اعلان آج لکھنؤ میں اسد الدین اویسی اور پلوی پٹیل کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا گ۔ اس اتحاد کے ذریعے یوپی میں دو درجن سے زیادہ سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
تین دن قبل پلوی پٹیل نے حیدرآباد میں اویسی سے ملاقات کی تھی۔ آج اویسی اس اتحاد کو حتمی شکل دینے لکھنؤ آ رہے ہیں۔ ممکن ہے آج ہی کچھ نشستوں کا اعلان ہو جائے۔









